بھارتی میڈیا کے جھوٹ بے نقاب، مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں بے بنیاد قرار
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی حملے کی خبروں کو فیک اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان جھوٹی خبروں کو پھیلا کر بھارت دنیا کو یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ پاکستان بھی جارحیت کر رہا ہے، تاکہ اپنی ننگی اور بلاجواز جارحیت کا جواز گھڑا جا سکے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائی گئی ایسی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا مقصد محض عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا اور اپنی اندرونی ناکامیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، مگر بھارت کی جانب سے جارحیت کی صورت میں مؤثر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی افواہوں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے اطلاعات حاصل کریں۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی کے تینوں الائیڈ اسپتالوں میں ایمرجنسی ہائی الرٹ، ریہرسل بھی کی گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر ‘ جھڑپ کے دوان بھارتی فوجی ہلاک‘ 3 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف مزاحمت میں شدت آگئی ہے اور تازہ کارروائی میں بھارتی فوج اور کشمیری مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپ میں1 بھارتی فوجی ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا اہلکار لانس حوالدار بلدیو چند تھا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق22 اپریل2025ء کو پہلگام واقعے کے بعد اب تک کم از کم 11 بھارتی فوجی ہلاک اور30 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ دوسری طرف قابض افواج کی کارروائیوں میں درجنوں کشمیری شہید یا زخمی ہوچکے ہیں۔ بھارتی فوج نے پہلگام واقعے کی آڑ میں وادی کشمیر میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں تیز کردی ہیں، جس میں3200 کشمیریوں کو گرفتار، 40گھروں کو مسمار اور 44 نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا ہے جبکہ زمینوں اور رہائشی مکانوں سمیت80 جائیداد ضبط کی گئیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ بڑھتا ہوا عوامی احتجاج اور مسلح مزاحمت اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت 10 لاکھ فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔