Express News:
2025-11-12@07:51:31 GMT

مودی کے قوم سے خطاب پر ماہرین نفسیات کا دلچسپ تجزیہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT

اسلام آباد:

معرکہ مرصوص میں تاریخی شکست کے بعد مودی شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، مودی نے اپنی ہزیمت چھپانے کے لیے خطاب کے نام پر پرانی گیدڑ بھبھکیوں کو دہرایا۔

ماہرین نفسیات کے مطابق نریندر مودی کی تقریر ایک شکست خوردہ شخص کی تقریر تھی اور مودی قوم سے خطاب کے دوران شدید خوف کا شکار دکھائی دیے۔ مودی نے تقریر کے دوران پاکستان پر روایتی الزامات کو دہرایا۔

ماہرین نفسیات کا کہنا تھا کہ قوم سے خطاب کے دوران مودی کی باڈی لینگویج اور چہرے کے تاثرات سے بھارت کی ہار واضح نظر آئی، مودی قوم سے خطاب کے دوران ’’آف کلر‘‘ نظر آئے۔ مودی کی تقریر نفسیاتی اور طبی لحاظ سے غیر منظم تھی جو شدید اضطراب کی نشاندہی کرتی ہے۔

ماہرین نفسیات کے مطابق نریندر مودی نے پاکستان کے دریاؤں میں پانی روکنے کا گول مول ذکر کیا، نریندر مودی کی تقریر کے دوران انگلی مسلسل کانپ رہی تھی۔

سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی سیاست کے خاتمےک ا وقت شروع ہو چکا ہے، دنیا اس بات کی گواہی دے چکی ہے کہ پاکستان سے جنگ پر بھارت کو بڑی ذلت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مودی کے جو جھوٹے دعوے، نعرے اور ناپاک عزائم تھے وہ سب چکنا چور ہوگئے ہیں۔

سیاسی تجزیہ کار کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی عوام اور اپوزیشن دونوں اب نریندر مودی کے خلاف ہو چکے ہیں، جس طرح پاکستان کی عوام پاک فوج کے حق میں باہر نکلی ہے، اسی طرح بھارتی عوام مودی کے خلاف باہر نکل آئی ہے۔ پاک بھارت جارحیت سے جتنی خوشی پاکستان کو خوشی ہوئی ہے اس سے کئی گنا زیادہ دکھ بھارت کو ہوا ہے، مودی اب کتنا عرصہ اقتدار میں رہتے ہیں اس کا فیصلہ وقت کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو جنگ کے دوران شکست سے دوچار کیا جو مودی کے لیے شرمندگی کا باعث بن چکا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ماہرین نفسیات کے دوران کی تقریر خطاب کے مودی کے مودی کی

پڑھیں:

مودی نواز اینکر ارنب گوسوامی کا مسلمانوں کے خلاف زہریلا بیان، کشمیری رہنماؤں پر نفرت انگیز الزامات

نئی دہلی: بھارت کے متنازع اور مودی نواز اینکر ارنب گوسوامی ایک بار پھر کشمیری مسلمانوں اور سیاسی رہنماؤں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے پر تنقید کی زد میں آ گئے۔

ریپبلک ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک پروگرام کے دوران ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں پر سنگین الزامات عائد کیے اور اسلام مخالف بیانیہ اپنایا۔

پروگرام میں ارنب گوسوامی نے کہا کہ “بھارت کے تعلیم یافتہ مسلمان ملک دشمن ہیں، ملک میں ایک ’وائٹ کالر جہاد‘ جاری ہے، جس میں مسلمان بھارت کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔”

انہوں نے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو “منافق” قرار دیتے ہوئے کہا کہ “ان پر کبھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔” مزید برآں انہوں نے محبوبہ مفتی اور دیگر کشمیری رہنماؤں کو “دھوکے باز” اور “فکری فراڈ” جیسے الفاظ سے نشانہ بنایا۔

ارنب نے ایک صحافی پر بھی طنز کیا اور کہا کہ “ایک خاص صحافی ہے جسے حافظ سعید کو صحافت کا آئیڈیل قرار دینے پر داد ملتی ہے۔”

تجزیہ کاروں کے مطابق، ارنب گوسوامی کے پروگرام میں بار بار “وائٹ کالر جہاد” جیسے الفاظ کا استعمال کشمیری مسلمانوں کے خلاف نفرت کے ایک منظم بیانیے کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ رویہ نہ صرف صحافتی اقدار کی توہین ہے بلکہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتی اسلاموفوبیا کو مزید تقویت دے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی جھوٹ کا پول کھل گیا، عوام نے سوشل میڈیا پر مودی سرکار کے فالس فلیگ ڈرامے کا پردہ فاش کر دیا
  • مودی نواز اینکر ارنب گوسوامی کا مسلمانوں کے خلاف زہریلا بیان، کشمیری رہنماؤں پر نفرت انگیز الزامات
  • سازش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، دہلی کار دھماکہ پر نریندر مودی کا ردعمل
  • ہندوتوا کی آگ میں جلتا بھارت سیکولر ازم کا جنازہ
  • وانا، اسلام آباد حملے بھارت اور افغان طالبان گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں، دفاعی تجزیہ کار
  • وانا، اسلام آباددہشتگردی ،بھارت وطالبان گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، دفاعی تجزیہ کار
  • فیلڈ مارشل کے خلاف بات کرنے والے لوگ گمراہ ہیں: پرویز اشرف کی قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج
  • بہار انتخابات، مودی پر ووٹ خریدنے کے سنگین الزامات
  • بہار انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی، مودی پر ووٹ خریدنے کے سنگین الزامات
  • ہندوتوا کی آگ اور بھارت کا مستقبل