احمد آباد طیارہ حادثہ، وزیراعظم مودی اور بھارتی عوام سے ہمدردی ہے، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے بھارت کے شہر احمد آباد میں طیارہ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر بھارتی عوام اور نریندر مودی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحات میں انسانی درد سرحدیں نہیں دیکھتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تعزیتی پیغام میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے کہا کہ احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارہ کریش میں بیش قیمت جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دل دہلا دینے والا نقصان سرحدوں سے بالاترہے اور ہمیں اپنی مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے۔
نوازشریف نے مزید کہا کہ وزیراعظم مودی اور بھارت کے عوام کے ساتھ میری گہری ہمدردیاں ہیں، ایسے سانحات میں انسانی درد سرحدیں نہیں دیکھتا۔
پنجاب کی وزیر اعلیٰ اور نوازشریف کی صاحبزادی نے بھی احمد آباد میں بھارتی طیارہ گرنے سے 242 مسافروں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی اور کہا کہ طیارہ حادثے میں ہلاک مسافروں کے ورثا کے غم میں شریک ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔