اسرائیلی حملے میں ایرانی عہدیداروں کی شہادت پر افسوس ہے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو شدید خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔ عالمی برادری خطے میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسرائیلی حملے میں ایرانی عہدیداروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایران کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت سے عالمی امن کو شدید خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔ عالمی برادری خطے میں قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کا دائرہ وسیع ہوا تو مشرق وسطیٰ سمیت پوری دنیا اس کی لپیٹ میں آ سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ