ایران نے پھر اسرائیل پرمیزائلوں کی بارش کردی، کئی عمارتیں ملیامیٹ،چیخ وپکار(مزید سخت جواب دینے کا اعلان)
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران، تل ابیب، واشنگٹن، جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک، خبر ایجنسیاں) ایران کی جانب سے جنگ کے آٹھویں روز جنوبی اسرائیل میں میزائلوں سے شدید حملہ کیا گیا ہے جس سے متعدد عمارتیں ملیا میٹ ہو گئی ہیں اور بیشتر مقامات سے دھواں اٹھ رہا ہے، مائیکرو سافٹ کا دفتر بھی متاثر ہوا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے گزشتہ صبح ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، اسرائیل کے شہر بیرشیبا میں ایک میزائل گرنے سے مائیکرو سافٹ آفس کے قریب بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔بحیرہ مردار میں ڈرونز کی دو بار پروازوں کے بعد بیلسٹک میزائل داغے گئے، حملے میں متعدد شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ حملے کے بعد اسرائیلی شہریوں میں چیخ پکار مچ گئی اور ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔ جنوبی اسرائیل کے علاقے بیرشیبا میں سینکڑوں گاڑیوں کی تباہی کی اطلاعات بھی آئی ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت میزائل حملے کی چودھویں لہر اٹھی جس کی ایران نے ویڈیو بھی جاری کی، اس لہر میں اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری طرف اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ رات بھر تہران میں درجنوں حملے کیے، ان حملوں میں 60 طیاروں نے حصہ لیا اور 120 اہداف کو نشانہ بنایا، ان حملوں میں میزائل بنانے والی فیکٹریوں کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا۔اسرائیلی حکام نے جنوبی اسرائیل میں ایرانی حملے کے بعد بیرشیبا کا ریلوے سٹیشن بند کر دیا ہے، شہریوں کو متاثرہ مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی، بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل براہ راست داغا گیا ہے، اسے دفاعی نظام روکنے میں ناکام رہا۔اسرائیلی ایمرجنسی سروسز نے حملے میں ہلاکتوں کی اطلاع نہیں دی، صرف کچھ افراد زخمی ہونے کا بتایا ہے۔قطری نشریاتی ادارے کے مطابق بیرشیبا میں ابھی ہدف کا پتا نہیں چل سکا، البتہ متاثرہ مقامات سے دھواں اٹھتا نظر آ رہا ہے، اس علاقے میں سائرن بج رہے ہیں، اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے تازہ حملوں میں تل ابیب، حیفا اور بیر السبع سمیت 6 علاقوں نشانہ بنایا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حیفا پر ایران کے میزائل حملے میں 16 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔حیفا کے میئر کے مطابق ایرانی حملے میں حیفا کے 2 اسٹریٹجک مقامات نشانہ بنے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایران پر حملوں میں ایک ہفتے کے دوران تیسرے اسپتال کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا ہے جبکہ اسرائیلی ڈرونز نے دارالحکومت تہران میں رہائشی عمارت پر حملہ کیا ہے۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ایران کی وزارت صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تہران میں ایک اوراسپتال اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنا۔وزارت کے پبلک ریلیشنز کے سربراہ نے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کو جاری بیان میں کہا کہ ’یہ ایران میں تیسرا ہسپتال ہے جس پر حملہ کیا گیا ہے، صیہونی دشمن نے 6 ایمبولینسوں اور ایک جامع طبی مرکز کو بھی وحشیانہ طریقے سے نشانہ بنایا ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’بزدلانہ جارحیت کے ان 7 دنوں میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی کنونشنز کی 6 سے زائد بار خلاف ورزی کی جا چکی ہے‘۔الجزیرہ کے مطابق ایرانی خبر رساں ادارے عصر ایران کا کہنا ہے کہ تہران کے مرکزی علاقے گیشا میں ایک رہائشی عمارت کے اپارٹمنٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔حکام نے فی الحال اس واقعے کی نوعیت، ممکنہ جانی یا مالی نقصان، اور حملے کے ذمہ داروں کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔یہ واقعہ ایرانی دارالحکومت کے نسبتاً گنجان آباد اور شہری علاقے میں پیش آنے والا ایک غیر معمولی اور تشویشناک حملہ سمجھا جا رہا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ تنازع اب شہری اہداف کو بھی متاثر کر رہا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ایرانی میزائل حملوں میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک ایران میں 639 افراد شہید اور 1300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔علاوہ ازیںایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں ہزاروں شہری بے گھر ہوگئے۔اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے اسرائیلی پراپرٹی ٹیکس کپمنسیشن فنڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے آغاز سے اب تک 8 ہزار 190 اسرائیلی شہری اپنے گھروں سے بیدخل ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق میزائل حملوں سے عمارتوں، گاڑیوں، ذاتی اشیا اور دیگر سامان کو پہنچنے والے نقصان پر 30 ہزار سے زائد کلیمز بھی جمع کروائے گئے ہیں۔دوسری جانب ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ امن کی کوشش کی ہے مگر اب مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کا واحد حل دشمن کی جارحیت کو بلامشروط روکنا ہے۔ صدرمسعود پزشکیان نے کہا کہ اگر اسرائیل کی جانب سے حملے بند نا ہوئے تو ایران مزید سخت جواب دے گا۔ ادھراسرائیلی فوج نے ایرانی بیلسٹک میزائل کو روکنے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔فوجی حکام نے دعوی کیا ہے کہ میزائل انٹرسیپٹر سسٹم میں ممکنہ تکنیکی خرابی کے باعث میزائل کو روکا نہیں جا سکا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی صبح اسرائیل کے جنوبی شہر بیرشیبہ میں پیش آیا، جہاں ایران کی جانب سے داغا گیا میزائل رہائشی اپارٹمنٹس کے قریب آ گرا۔ واقعے میں کم از کم پانچ افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ متعدد گاڑیوں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔فوجی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انٹرسیپٹر نظام میں خرابی کی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ آئندہ ایسے حملوں سے مثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔ٹائمز آف اسرائیل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج اس واقعے کو ایک تکنیکی ناکامی کے طور پر دیکھ رہی ہے، جو دفاعی صلاحیت پر سوالیہ نشان بن چکی ہے۔علاوہ ازیں اسرائیلی عوام میں بڑھتے خدشات اور دباؤ کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ “کام مکمل کریں” یعنی ایران پر فیصلہ کن حملہ کریں تاکہ جنگ جلد ختم ہو۔رپورٹ کے مطابق خدشہ یہ ہے کہ اگر امریکا نے براہ راست ایران پر حملہ نہ کیا، تو یہ جنگ ایک طویل اور تھکا دینے والی جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے، جو نہ صرف مہنگی بلکہ ناقابل برداشت بھی ہو گی۔اس خدشے کا اندازہ تل ابیب کی سڑکوں پر لگے ان بل بورڈز سے بھی ہوتا ہے، جن میں امریکی صدر سے صاف الفاظ میں مطالبہ کیا جا رہا ہے: ‘‘Finish the Job’’ – کام مکمل کرو۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی اس جنگ کے دورانیے پر کوئی واضح بات نہیں کی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنگ کئی ہفتے یا مہینے تک بھی جاری رہ سکتی ہے، جو اسرائیل کے لیے سیاسی، عسکری اور معاشی طور پر شدید دباؤ کا باعث بنے گی۔قبل ازیںاسرائیلی حکومت نے ایران کے میزائل حملوں کو روکنے میں ناکامی کا غصہ غیر ملکی میڈیا پر نکال دیا، میزائل حملوں کی عکس بندی کرنے والے غیر ملکی صحافیوں کے خلاف تحقیقات کی دھمکیاں دے دیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزرا ایران کے میزائل حملوں کی عکس بندی کرنے پر غیر ملکی میڈیا پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔اسرائیلی وزرا نے دھمکی دی ہے کہ سیکورٹی ایجنسیاں ان میڈیا اداروں کے خلاف تحقیقات کریں گی۔اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے شین بیت (داخلی خفیہ ایجنسی) کے نئے قائم مقام سربراہ کو ایک خط میں کہا کہ کچھ’ غیر ملکی میڈیا ادارے’ سینسرشپ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور میڈیا حکام میزائل حملوں کی جگہوں سے براہ راست نشریات کے ذریعے ایک سنگین قومی سلامتی کا جرم کر رہے ہیں۔بن گویر نے کہا کہ وہ شین بیت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ’ میزائل حملوں کی نشریات کی اس لاپروا، مسلسل اور خطرناک روش کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔دوسری جانب اسرائیلی اپوزیشن کے رہنما یائر لاپید نے غیر ملکی میڈیا کو نشانہ بنانے پر بن گویر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔دریں اثناء وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ اسرائیل کو توقع نہیں تھی کہ ایران جوابی کارروائی میں اس قدر فوجی صلاحیت کا مظاہرہ کرے گا، ایرانی میڈیا کے مطابق مادورو نے ایرانی سپریم لیڈر کے خلاف دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا اب جان چکی ہے کہ ایران نے صیہونی حکومت پر فوجی برتری حاصل کر لی ہے، اسی فوجی شکست کے باعث صیہونی دہشت گردانہ حملوں اور اعلیٰ ایرانی حکام کے خلاف دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔دوسری طرف امریکا میں ’’یہودی بآواز امن‘‘ نامی امریکی یہودیوں کی ایک تنظیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیار نہ دیے جائیں ورنہ پورے خطے میں جنگ لگ جائے گی، امریکہ اسلحہ دینا بند کرے۔اس یہودی تنظیم نے کہا کہ مغرب کی جانب سے اسرائیلی حکومت کے فلسطینیوں کے خلاف جنگ جرائم کی پشت پناہی اور امریکا کی جانب سے غیر مشروط طور پر ہتھیاروں کی فراہمی سے آج یہ دن آیا ہے۔امریکا ہر سال اسرائیل کو 3.
ایران کے اسرائیلی شہروں تل ابیب،حیفا ،بیر شیبا میں میزائل حملوں میں تباہ ہونے والی مائیکرو سافٹ کی عمارت ،تل ابیب میں عسکری تنصیبات پر حملوں سے آگ کے شعلے اور دھویں کے بادل اُٹھ رہے ہیںجبکہ عملے کے ارکان امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صدرمسعود پزشکیان نے کہا اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر ایران کی جانب سے ایران کے میزائل میزائل حملوں کی کہا ہے کہ ایران غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران ایرانی میزائل ہے کہ ایران نے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی میڈیا علی خامنہ ای میزائل حملے نشانہ بنایا نے کہا ہے کہ میں اسرائیل نے ایران کے ایرانی صدر اسرائیل کو علی شمخانی کہ اسرائیل اسرائیل کے کے مطابق ا کیا گیا ہے کہ ایرانی تہران میں حملوں میں براہ راست امریکا نے ہیں دوسری نے کہا کہ جا رہا ہے کیا ہے کہ حملے میں کو نشانہ پر حملوں حملہ کیا ایران پر ہے کہ وہ ا رہا ہے کے بعد ا کی ہے کہ زخمی ہو میں کہا پر حملہ ہیں اور تل ابیب میں ایک حکام نے حملے کے کے خلاف رہے ہیں ہے جبکہ کیا جا اور ان کہ اگر کے لیے جنگ کے
پڑھیں:
سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر اس مرتبہ بھی انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو 10 جون کو ملک بھر سے پارلیمنٹیرین اسلام آباد پہنچ کر قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے۔اڈیالہ روڈ سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کی جماعت کی حکومت ہے اور صوبے کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، اس لیے عوام کی خواہش ہے کہ صوبائی بجٹ ان کی ہدایات اور ترجیحات کے مطابق مرتب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بجٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے ان کی منظوری حاصل کی جائے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، امن عامہ کی صورتحال اور اہم امور پر تبادلۂ خیال
سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کریں گے اور امید ہے کہ اس مرتبہ ملاقات کی اجازت مل جائے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آج بھی بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی جرم نہیں کیا بلکہ انہیں ناحق قید رکھا گیا ہے۔ ان کے بقول پنجاب حکومت اور جیل انتظامیہ کی غفلت کے باعث بانی پی ٹی آئی کی آنکھ میں مسئلہ پیدا ہوا جبکہ عوام میں اس بات پر تشویش پائی جاتی ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی کیوں عائد کی جا رہی۔
مایوسی کا دور ختم ، ہم ایک ماہ میں پوسٹ حج آپریشن کامیابی سے مکمل کریں گے: کنٹری منیجر ظہیرالدین آغا
سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے اور صرف وہی وزیراعلیٰ کو تبدیل کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ان کی ملاقات بیرسٹر گوہر کی درخواست پر ہوئی تھی، علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے اور کسی کی خوشنودی کے لیے دونوں ممالک کے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ یہ مؤقف رکھتے ہیں کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں اور پاکستان کو خطے میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے، خیبرپختونخوا کے آئندہ بجٹ میں سماجی بہبود، تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔کرپشن کے الزامات کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور اگر کسی کے پاس کرپشن کے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے۔
بری طرح تھکا ہوا تھا، خستہ حال بے خوابی سے بوجھل سوجی آنکھوں میں نیند کی شدت کا درد، آتے ہی چارپائی پر ایسا گرا کہ شام تک ہوش ہی نہیں آیا
مزید :