9 مئی کے بعد سے میرا پاسپورٹ بلاک ہے، افغانستان کیسے جاؤں : علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بعد سے میرا پاسپورٹ تاحال بلاک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
میڈیا سے بات چیت میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کئی بار پاسپورٹ کیلیے اپلائی کیا مگر جاری نہیں کیا گیا،9 مئی کے بعد میرا پاسپورٹ بلاک ہے، افغانستان جانے کے لیے پاسپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
میرا پاسپورٹ تو 9 مئی کے بعد سے بلاک ہے، لیکن خان صاحب اگر آپ کا حکم ہوا تو مجھے افغانستان جانے کے لئے کسی ویزے کی ضرورت نہیں، میں بغیر ویزے کے بھی جا سکتا ہوں۔ pic.
— Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) September 10, 2025
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا حکم ہو تو بغیر پاسپورٹ بھی افغانستان جاسکتا ہوں، افغان حکومت سے بات چیت کرنا صوبے کا نہیں وفاق کا کام ہے، وفاقی حکومت نے افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے ایک مشترکہ جرگے کے قیام پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی روکنے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کا افغانستان سے مذاکرات پر زور
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا 3 سال سے پاسپورٹ بلاک ہے، وہ بغیر پاسپورٹ افغانستان کیسے جا سکتے ہیں۔
علی امین گنڈا پور کیسے جا سکتے ہیں ان کا تو تین سال سے پاسپورٹ ہی بلاک ہے، ایسی صورت میں وہ کیسے افغانستان جا سکتے ہیں، بیرسٹر گوہر pic.twitter.com/KhKZBbih33
— Tayyab Khan (@TayyabKhanARY) September 10, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news افغانستان پاسپورٹ بلاک پی ٹی آئی جرگہ علی امین گنڈاپور عمران خان مذاکرات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وفاقی حکومت
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان پاسپورٹ بلاک پی ٹی ا ئی جرگہ علی امین گنڈاپور مذاکرات وزیراعلی خیبرپختونخوا وفاقی حکومت علی امین گنڈاپور پاسپورٹ بلاک میرا پاسپورٹ افغانستان جا مئی کے بعد بلاک ہے کے لیے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ