پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان 36 سالہ شان مسعود نے پریزیڈنٹ ٹرافی کے پہلے روز تیز رفتار ڈبل سنچری سکور کرکے نیا قومی ریکارڈ بنا ڈالا۔ کراچی میں پریزیڈنٹ ٹرافی کے پہلے روز شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی تاریخ میں تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا، ایس این جی پی ایل کی جانب سے کھیلتے ہوئے شان مسعود نے ساحر ایسوسی ایٹس کیخلاف 177 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔ اس سے قبل پاکستان کی تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری کا ریکارڈ سابق کپتان انضمام الحق کے پاس تھا، انضمام الحق نے 1992ء کے دورے میں آکسفورڈ اینڈ کیمبرج یونیورسٹی کے خلاف ٹور میچ میں 188 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔ شان مسعود کی جانب سے سکور ہونے والی ڈبل سنچری، پاکستانی سرزمین پر بھی تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری ہے، وہ پہلے دن کے اختتام پر 185 گیندوں پر 212 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے وریندر سہواگ کے پاس تھا، انہوں نے 2006ء کے لاہور ٹیسٹ میں 182 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گیندوں پر

پڑھیں:

کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں یکم جون سے شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز ہوگیا اور پہلے روز 11 گیٹیگریز کی سواریوں کے فیس لیس چالان ہوئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لین کی خلاف ورزی پر پہلے دن مجموعی طور پر 96 چالان ہوئے۔

بڑی بس 2، کوسٹر 2، ڈبل کیبن 1 اور گاڑی کے 9 چالان کیے گئے جبکہ منی بس 6، منی ٹرک 3 اور سوزوکی پک اپ کے 21 چالان ہوئے۔

اسی طرح موٹر سائیکل پر 43، ٹرک 3، وین 4 اور واٹر ٹینکر پر 2 چالان ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق تمام چالان اپنی لین سے ہٹ کر دوسری لین میں چلانے پر ہوئے، فرسٹ لین میں آہستہ چلانے پر بھی فیس لیس چالان کیا گیا۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم