اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور دورہ بنگلا دیش اور جے شنکر سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بریفنگ دی۔
ایاز صادق نے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ نے اُن کے پاس آکر اپنا تعارف کرایا، جے شنکر کا مصافحہ کرنا حیران کن رہا۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی وزیر خارجہ پوری تیاری اورمنصوبہ بندی سے اُن سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایاز صادق کو بنگلادیش کا مثبت دورہ کرنے پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو تمام شعبوں میں مستحکم کریں گے، پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پارلیمانی روابط کا فروغ ناگزیر ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایاز صادق
پڑھیں:
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔
نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر