برطانیہ اور فرانس نےگرین لینڈ پر امریکی قبضےکی دھمکی کو مسترد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برطانیہ اور فرانس نے گرین لینڈ پر امریکی قبضے سے متعلق دھمکیوں کو مسترد کر دیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے گرین لینڈ کے معاملے پر ڈنمارک کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام اور ڈنمارک کی قیادت کا حق ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ برطانیہ اس معاملے پر ڈنمارک کی وزیراعظم کے ساتھ کھڑا ہے۔
ادھر فرانس نے بھی گرین لینڈ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سرحدیں طاقت کے زور پر تبدیل نہیں کی جا سکتیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ گرین لینڈ، اس کے عوام اور ڈنمارک کے عوام کا ہے، اور اس کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کا اختیار بھی انہی کو حاصل ہے۔
فرانسیسی ترجمان کا کہنا تھا کہ وینزویلا کے معاملے میں بین الاقوامی قوانین کا احترام نہیں کیا گیا، اور سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہونے کے ناطے فرانس کی ذمہ داری ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرے، جس کی فرانس بھرپور مذمت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا کو قومی سلامتی کے تناظر میں گرین لینڈ کی ضرورت ہے
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گرین لینڈ
پڑھیں:
طوفانی ہوائیں: موٹروے کے کئی مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
سٹی 42 : شدید آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث موٹروے ایم-5 پر ہائی ٹرانسمیشن بجلی کی تاریں گر گئیں۔ حفاظتی اقدامات کے تحت روہڑی سے رحیم یار خان تک موٹروے پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق روہڑی اور پنوں عاقل سے شمالی سمت جانے والی ہیوی اور پبلک سروس گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم-5 پر مقام 510 ساؤتھ باؤنڈ اور نارتھ باؤنڈ پر بجلی کی تاریں سڑک پر گرنے سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس کی جانب سے اقبال آباد اور گڈو کے مقامات پر متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک کو گزارا جا رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب سے سندھ جانے والے مسافر اقبال آباد سے بذریعہ رحیم یار خان قومی شاہراہ این-5 استعمال کر سکتے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ موٹروے ایم-5 پر بجلی کی تاریں ہٹانے اور ٹریفک بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں ۔ سندھ سے پنجاب جانے والے مسافر رحیم یار خان سے قومی شاہراہ این-5 کے ذریعے موٹروے ایم-5 پر دوبارہ سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔