بنوں میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکے میں سابق تحصیل ناظم زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان(نیوز ڈیسک)بنوں میں سابق تحصیل ناظم ڈومیل فدا اللہ وزیر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فدا وزیر جب اپنے دفتر پہنچے تو پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس سے انکی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
سابق تحصیل ناظم ڈومیل فدا محمد وزیر کو زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے خلیفہ گلنواز ٹیچنگ اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا، واقعہ ذاتی لڑائی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ میں دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو ذاتی نوعیت کا تھا۔
اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے باپ اور اس کا ایک بیٹا دم توڑ گئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے اور عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ایس ایس پی غربی نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر حاصل کردہ معلومات کے مطابق فائرنگ عظیم نامی شخص نے کی جو فرار ہوگیا اس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔