لاہور میں ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ سروس کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 6th, January 2026 GMT
لاہور:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا بڑا اقدام، لاہور میں ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ سروس کا آغاز کردیا گیا۔
ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق شہریوں کے تحفظ کے لیے ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
لاہور میں اب تک 30 مقامات پر ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ پورٹس نصب کیے جاچکے ہیں جہاں عوام نے ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ سہولت سے استفادہ حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ لاہور کے 100 مقامات پر ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ سروس فراہم کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ
پڑھیں:
سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
فائل فوٹوسندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔
اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔
تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔