ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی کا دورہ ڈیرہ غازیخان، یونٹس صدور سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
علامہ قاضی نادر حسین علوی نے ضلعی شوریٰ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اس وقت تشیع کی ترجمانی ہر فورم پر کررہے ہیں، پاکستان اس وقت سیاسی بحران کا شکار ہے، سیاسی لیڈرشپ کے خلاف انتقامی کاروائیاں جاری ہیں، جمہوریت کے خلاف ایک ماحول بنا دیا گیا قوم کو بیدار ہونا ہوگا تاکہ ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے وفد کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی رہنما سید انعام حیدر زیدی، انجینئر مہر سخاوت علی سیال، صوبائی ترجمان سید ثقلین نقوی موجود تھے۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے ضلع ڈیرہ غازیخان کے یونٹس صدور اور نمائندگان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلعی صدر سید اظہر حسین کاظمی، عشرت عباس، رحمت اللہ کھوسہ، باقر حسین، مولانا غضنفر عباس، مولانا سجاد حسین موجود تھے۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے ضلعی شوریٰ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اس وقت تشیع کی ترجمانی ہر فورم پر کررہے ہیں، پاکستان اس وقت سیاسی بحران کا شکار ہے، سیاسی لیڈرشپ کے خلاف انتقامی کاروائیاں جاری ہیں، جمہوریت کے خلاف ایک ماحول بنا دیا گیا قوم کو بیدار ہونا ہوگا تاکہ ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کے خلاف
پڑھیں:
میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
جنوبی کوریا(southkorea) میں ایک معروف ریسٹورنٹ کے مالک کے خلاف میٹھے پکوانوں کی سجاوٹ کے لیے چیونٹیاں استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کورین استغاثہ نے عدالت سے ریسٹورنٹ کے مالک کو ایک سال قید اور تقریباً 13 ہزار 510 امریکی ڈالر جرمانے کی سزا دینے کی استدعا کی ہے۔
ریسٹورنٹ مالک نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے سوئٹ ڈشز کی ٹاپنگ کے لیے محدود پیمانے پر چیونٹیاں استعمال کیں، اس حوالے سے گاہکوں کو پہلے ہی آگاہ کر دیا جاتا تھا۔
مزیدپڑھیں:ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
تفتیشی حکام کے مطابق گزشتہ چار برسوں کے دوران امریکا اور تھائی لینڈ سے درآمد کی گئی تقریباً 49 ہزار چیونٹیاں مختلف پکوانوں، خصوصاً میٹھے ڈشز، میں استعمال کی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے موجودہ قوانین کے تحت چیونٹیاں ان 10 کیڑوں میں شامل نہیں ہیں جنہیں انسانی خوراک کے طور پر استعمال کی اجازت حاصل ہے، اسی بنیاد پر ریسٹورنٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
عدالت اس مقدمے کا فیصلہ 2 ستمبر کو سنائے گی، جس کے بعد یہ واضح ہوگا کہ ریسٹورنٹ مالک کو سزا دی جاتی ہے یا نہیں۔