مظفرگڑھ، ایم ڈبلیو ایم یونٹ بستی بُکاں والا کا اجلاس، تجمل عباس صدر، سجاد حسین جنرل سیکرٹری منتخب
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
نومنتخب یونٹ صدر تجمل عباس نے صیہونی میڈیا کی جانب سے کیے گئے بے بنیاد پروپیگنڈہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کے مظلوموں اور مستضعفین کی توانا اور مظبوط آواز کا نام سید علی خامنہ ای ہے، دشمن لاکھ سازشیں کر لے اللہ اپنے نور کو باقی رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ میں تنظیم سازی کا سلسلہ جاری، ایم ڈبلیو ایم مظفرگڑھ کے ضلعی صدر سید شفقت کاظمی کے مطابق بستی بُکاں والی یونٹ کا اجلاس مرکزی امام بارگاہ میں منعقد ہوا، اجلاس میں اتفاق رائے سے تجمل عباس کو یونٹ صدر جبکہ سجاد حسین کو جنرل سیکرٹری منتخب کیاگیا۔ اجلاس میں 14رکنی یونٹ کابینہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر نومنتخب یونٹ صدر تجمل عباس نے صیہونی میڈیا کی جانب سے کیے گئے بے بنیاد پروپیگنڈہ کے خلاف احتجاج کیا گیا، اُنہوں نے کہا کہ آج دنیا کے مظلوموں اور مستضعفین کی توانا اور مظبوط آواز کا نام سید علی خامنہ ای ہے، دشمن لاکھ سازشیں کر لے اللہ اپنے نور کو باقی رکھے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بجلی صارفین کے لیے ایک اور جھٹکا، فی یونٹ نرخ بڑھنے کا امکان
اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں اضافہ ایک بار پھر زیر غور آ گیا ہے، کیونکہ اپریل 2026 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ہونے والی سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے حکام نے بتایا کہ اپریل کے دوران خطے میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث توانائی کے شعبے کو متعدد چیلنجز کا سامنا رہا، جس کے اثرات بجلی کی پیداوار پر بھی مرتب ہوئے۔
سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں درآمدی ایل این جی کی دستیابی نہ ہونے کے برابر تھی، تاہم مئی کے آغاز میں ایل این جی کے معاہدہ شدہ اور اسپاٹ کارگوز موصول ہونے کے بعد ایل این جی سے چلنے والے بجلی گھروں کو دوبارہ فعال کیا گیا، جس سے نظام میں بہتری آئی۔
حکام نے نیپرا کو آگاہ کیا کہ صنعتی شعبے کے علاوہ تقریباً تمام صارفین کی کیٹیگریز میں بجلی کی کھپت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے ساتھ آئندہ دو ماہ کے لیے ایل این جی کی یومیہ بنیادوں پر منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے تاکہ ایندھن کی فراہمی اور بجلی کی پیداوار میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
سی پی پی اے حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ بجلی کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے، تاہم مئی، جون اور جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو بڑے اضافی بوجھ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ ضروری انتظامات اور ایندھن کی دستیابی کو یقینی بنایا جا چکا ہے۔
اب نیپرا درخواست پر تمام فریقین کا مؤقف سننے کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گا، جس کے بعد یہ طے ہوگا کہ صارفین کو بجلی کے بلوں میں کتنا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔