لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز کا کہنا ہےکہ  ہر ظالم، مافیا کے لیے پنجاب کی زمین تنگ کردی گئی ہے، کسی بھی فتنے کو  پنپنےکی اجازت  نہیں دی جائےگی۔

لاہور میں علمائے کرام میں اعزازیہ کارڈ کی تقسیم کی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ  آئمہ کرام کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، امام مسجد معاشرے اور نوجوان نسل کی تربیت میں اپنا کردار ادا کریں، 70 ہزار اکاؤنٹ کھل گئے ہیں، 25 ہزار  روپے ماہانہ اعزازیہ ملےگا، یہ 20 ارب روپے سالانہ کا منصوبہ ہے، فروری سے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے اعزازیہ فراہم کیا جائےگا، لوگوں نے اسے سیاسی رنگ دینےکی کوشش، لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

مذہبی منافرت و تقسیم روکنا علماء کی ذمہ داری ہے: مریم نواز، آئمہ میں اعزازیہ کارڈ تقسیم

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فتنہ کی سرکوبی میں مجھے آپ کی ضرورت ہے، دین کا نام استعمال کرکے فتنہ کو فروغ دینا خیانت ہے، کئی لوگوں نے مذہب کے نام پر فتنہ کو فروغ دیا۔ پولیس، رینجرز کے نوجوانوں کو انہوں نے شہید کیا، لوگوں کی املاک جلا دی گئیں، آمدورفت کے راستے بند کر دیے، اگر یہ فتنہ نہیں تو اور فتنہ کس کو کہتے ہیں؟ فتنہ، ظلم و زیادتی چاہےکسی بھی رنگ میں ہو، اسے کٹہرے میں لانا ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست شہدا کے خون کا حساب لے گی، ریاست لوگوں کی جان و مال اور قوم کی سلامتی سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دے گی۔

ویڈیو: میٹرک فیل نوجوان نے کمال کردیا، خواتین کی حفاظت کے لیے الیکٹرک دستانہ بنادیا

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  جب لوگوں کو مشکلات آتی ہیں تو لوگ اپنے مذہب کی طرف دیکھتے ہیں، قرآن اور حدیث میں فساد کی مذمت کی گئی ہے، مذہبی منافرت کی حوصلہ شکنی ضروری ہے، اپنی صفوں کو درست رکھیں، فتنہ و فساد سے دور رہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں ہم نے ڈالا کلچر ختم کیا، خواتین کی بے حرمتی کو ختم کیا، کسی بھی فتنہ کو پنپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہر ظالم، مافیا کے لیے پنجاب کی زمین تنگ کردی گئی ہے،  ٹریفک قانون کی سختی سے لوگ خوش نہیں، مجھے پتہ ہے،  ٹریفک قوانین  پر سختی سے مریم نواز کو کوئی فائدہ نہیں، مریم نواز آپ کا چالان نہیں کرنا چاہتی۔

نعیم حنیف نے جھوٹی خبر دینے پر اداکارہ صباء قمر سے معافی مانگ لی 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ مریم نواز کی اجازت کا کہنا

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائےگا: وزیر صحت سندھ
  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا