پی آئی اے کا اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی لندن کیلئے پروازوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
پی آئی اے کا اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی لندن کیلئے پروازوں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 January, 2026 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)نے اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی لندن فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز پی کے 757، 30 مارچ کو لاہور سے لندن روانہ ہوگی۔ لاہور سے لندن کے لئے پروازیں ہیتھرو ایئر پورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی۔واضح رہے کہ چھ سال کے وقفے کے بعد پروازوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔
لندن پی آئی اے کے نیٹ ورک کے ابتدائی بین لاقوامی روٹس میں شامل ہے۔ ان پروازوں کی شروعات کے بعد برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی ہفتہ وار تعداد 7 ہو جائے گی۔پابندی سے قبل پی آئی اے پاکستان سے لندن کے لیے ہفتہ وار 10 پروازیں چلا رہی تھی۔ لندن کے لیے پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار تین پروازوں کے آغاز کا اعلان کر چکی ہے۔ اسلام آباد سے لندن کی پروازیں 29 مارچ سے شروع ہوں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربجلی مزید مہنگی،نیپرا کا یکم جنوری سے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ بجلی مزید مہنگی،نیپرا کا یکم جنوری سے اوسط بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ بلوچستان میں انسداد دہشت گردی آپریشن میں بڑا نیٹ ورک بے نقاب،دہشتگرد گرفتار سی ڈی اے کا اسلام آباد میں غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کی ریگولرائزیشن کا فیصلہ ایئر چیف کی سعودی عسکری قیادت سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بھارت کا دہشت گردی پر من گھڑت بیانیہ حقائق کو نہیں چھپاسکتا، ترجمان دفترخارجہ پی ٹی آئی رہنماوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں الزامات کا جواب دیدیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد پی آئی اے کا اعلان لاہور سے لندن کے کے بعد کے لیے
پڑھیں:
سائوتھ ایئر کا نجی ایئر فیلڈز پر کمرشل پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ
کراچی:پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سائوتھ ایئر کا نجی ایئر فیلڈز پر کمرشل پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے سائوتھ ایئر کی سی ای او نشاط فاطمہ کو مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق تلہار اور سیندک میں جوزک ایئر فیلڈ پر کمرشل پروازوں کا فلائٹ آپریشن نہیں کیا جاسکتا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قوانین کے تحت پرائیویٹ ایئرفلڈز پر کمرشل پروازوں کی اجازت نہیں ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تلہار اور سیندک کی جوزک ایئر فیلڈ پر سائوتھ ایئر کو کمرشل پروازوں سے روکتے ہوئے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی عندیہ دے دیا۔
نجی ایئر فیلڈ پر کمرشل پروازوں کے لیے چارٹر لائسنس سول ایوی ایشن سے حاصل کرنا ہوگا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تلہار اور جوزک ایئر فیلڈ پر فلائٹ آپریشن کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔