لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی نے عوامی سلامتی اور سہولت کیلئے ایک زبردست اقدام کیا ہے جس کے تحت شہر میں چارجنگ اور سیکورٹی سہولیات والے پولز نصب کیے گئے ہیں۔

ان پولز کا مقصد شہریوں کو بیشتر ضروری خدمات ایک جگہ پر مفت فراہم کرنا ہے۔

اس اقدام کی اہم باتوں میں سے ایک ایمرجنسی حالات میں مفت موبائل چارجنگ اسٹیشنز فراہم کرنا ہے۔ لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی نے 30 مقامات پر ایمرجنسی موبائل فون چارجنگ پولز نصب کیے ہیں۔

ان پولز پر شہری اپنے موبائل فونز مفت چارج کر سکتے ہیں، خاص طور پر ایمرجنسی کی صورت میں۔ منصوبے کے تحت جلد 100 مقامات تک یہ سہولت فراہم کرنے کا ہدف ہے۔

مفت موبائل فون چارجنگ کے علاوہ ان پولز میں پینک بٹن بھی موجود ہے یعنی فوری مدد کے لیے ہیلپ سسٹم۔ اس کے علاوہ یہ فری وائی فائی بھی مہیا کرتا ہے۔

یہ سب سہولیات عوام کو ایک ہی جگہ پر محفوظ اور آسان انداز میں دستیاب کیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

 پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • پی ٹی اے کی موبائل سمز سے متعلق اہم وارننگ
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ