کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کیلئے کمیٹی تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2026 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کےلیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کو اسٹیٹ بینک کے نئے نوٹوں کے ڈیزائن پر بریفنگ دی گئی، حکومت کا نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک سے جاری ہونے والے بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر بریفنگ دی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس بی پی نئے کرنسی نوٹوں کو جدید عصری تقاضوں کے مطابق ڈیزائن کر رہا ہے۔
وزیراعظم اور کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن سے متعلق بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ 100، 500، ، ایک ہزار اور 5 ہزار روپے کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ متعارف کروائے جائیں گے، ان میں زیادہ بہتر سیکیورٹی تھریڈ استعمال کیا جائے گا۔
وزیراعظم اور کابینہ کو دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کی ڈیزائن میں پاکستان کی علاقائی اور جغرافیائی تنوع اور تاریخی یادگاروں کو جگہ دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کےلیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر کرنسی نوٹوں کے بریفنگ میں گیا کہ
پڑھیں:
کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
سٹی 42: کفایت شعاری اقدامات میں نائب وزیر اعظم نے مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا کر بڑا ریلیف دےدیا
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابقنائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج وزارتِ خارجہ میں کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی
کمیٹی نے جاری کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ لیا ۔کمیٹی نے مارکیٹوں کے اوقاتِ کار، دن کے اوقات میں اضافے اور گرمیوں کے بلند درجۂ حرارت کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروبار بند کرنے کے اوقات میں توسیع کا فیصلہ کیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ریستوران، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز رات 11:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔
تاہم ٹیک اوے اور ڈیلیوری سروسز ان اوقات کار سے مستثنیٰ ہوں گی۔شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات رات 10:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔ضروری خدمات بشمول فارمیسی، ہسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات کو بھی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ان ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔کمیٹی نے ایجنڈے میں شامل دیگر معاملات اور کیسز پر بھی غور کیا اور ان کی منظوری دی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء برائے پیٹرولیم، موسمیاتی تبدیلی، اطلاعات، اور آئی ٹی و ٹیلی کام شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ؛ نائب وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی بھی موجود تھے
نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ
سیکریٹریز تجارت، کابینہ، پیٹرولیم، اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشنز؛ نیز صوبائی حکومتوں کے سینئر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔