پی ٹی وی میں تمام اینکرز میرٹ پر تعینات ہوئے کوئی سفارش نہیں، وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی وی میں تمام اینکرز میرٹ پر تعینات ہوئے کوئی سفارش نہیں، پی ٹی وی اسپورٹس چینل بہتر انداز میں چل رہا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر ندیم عباس کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں پی ٹی وی کی مالی و انتظامی صورتحال، انسانی وسائل اور ادارہ جاتی اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی کے تمام ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کے واجبات ادا کیے جاچکے ہیں،اس وقت ادارے پر کسی قسم کی کوئی واجب الادا رقم نہیں، بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس کے خاتمے کے بعد مختلف سوالات اٹھائے گئے، یہ تاثر درست نہیں کہ پی ٹی وی فیس کے خاتمے کے بعد ادارہ نہیں چل سکے گا، وزارت کے پاس فنڈز موجود ہیں، پی ٹی وی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اینکرز کی بھرتیوں کے حوالے سے دوٹوک موقف ہے، موجودہ دور میں جن اینکرز کو رکھا گیا وہ مکمل طور پر میرٹ پر تعینات کیے گئے، اینکرز کی بھرتی میں کسی قسم کی سفارش نہیں تھی اس بارے میں زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے، اس وقت اسکرین پر موجود تمام اینکرز کی تقرری میرٹ پر ہوئی ہے، اگر کسی اینکر کو لایا گیا ہے تو اس کے لیے مسابقتی تنخواہ دی جاتی ہے، اینکرز کے معاملات میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی وی اسپورٹس چینل بہتر انداز میں چل رہا ہے، عالیہ رشید کو پی ٹی وی سپورٹس کا سربراہ کو لایا گیا ہے جن کا اسپورٹس جرنلزم میں ایک معتبر نام ہے، پی ٹی وی اسپورٹس پر اشتہارات بھی حاصل ہو رہے ہیں، اسپورٹس چینل کامیابی سے چل رہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار پی ٹی وی میں ڈائریکٹر ہیومن ریسورس تعینات کیا گیا ہے، اس سے قبل ایک ہی DAP تمام معاملات دیکھتا تھا، پہلی مرتبہ تمام ملازمین کا ریکارڈ آٹومیشن کے ذریعے محفوظ کیا گیا ہے، تمام ملازمین کی تفصیلات فوری دستیاب ہو جاتی ہیں، ماضی میں اس نوعیت کا کوئی مربوط ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ دریں اثنا قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کی ذیلی کمیٹی نے ادارہ جاتی اصلاحات کے عمل کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا چین کے ساتھ تعلق ہرحال میں غیرمتزلزل رہے گا، وزیراعظم پاکستان کا چین کے ساتھ تعلق ہرحال میں غیرمتزلزل رہے گا، وزیراعظم طالبان قیادت میں اندرونی تصادم: کابل بمقابلہ قندھار طاقت کی جنگ سامنے آگئی وزیراعظم نے ماہرین سے ریلویز کیلیے عملی اقدامات کا روڈ میپ مانگ لیا پاکستان میں ادویات اور طبی آلات کی برآمدات میں اضافہ،ڈریپ ایئرپورٹس سے ڈی پورٹ ہونے والے 4 ہزار افراد کی انکوائریز مکمل نواز شریف نے سٹیٹ لانج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میرٹ پر تعینات وزیر اطلاعات پی ٹی وی میں تمام اینکرز سفارش نہیں کہ پی ٹی نے کہا کہ گیا ہے رہا ہے

پڑھیں:

سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • ماہرینِ صحت کی دوپہر کے کھانے میں غذائیت سے بھرپور سلاد کو معمول کا حصہ بنانے کی سفارش
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش