اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سردیوں میں گیس کی طلب میں اضافے کے باعث فراہمی میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے گھریلو صارفین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ گھریلو شعبے کو صنعت سے اضافی گیس منتقل کرنے کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے اور پیٹرولیم ڈویژن میں روزانہ صبح 10 بجے گیس کی صورتحال کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے تاکہ ضرورت کے مطابق فوری اقدامات کیے جا سکیں۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ 6 جنوری سے گھریلو گیس سپلائی 691 ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھا کر 746 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی گئی ہے جبکہ شیوَا فیلڈ کی پیداوار 55 ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھا کر 65 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی گئی ہے۔

اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ دو گیس فیلڈز کی بحالی کے بعد گھریلو صارفین کو گزشتہ سال کے مقابلے میں 39 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس فراہم کی جا رہی ہے، صنعتی شعبے کو گیس کی بندش ایک سے دو دن کرنے پر مشاورت بھی جاری ہے تاکہ گھریلو صارفین کی ضروریات کو ترجیح دی جا سکے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق یہ اقدامات سردیوں میں بڑھتی ہوئی گیس کی طلب کے پیش نظر فوری ریلیف فراہم کرنے اور ملک بھر میں گیس سپلائی کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ایم ایم سی ایف ڈی گھریلو صارفین گیس کی

پڑھیں:

مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔

ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔

قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔

تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔

یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔

30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔

قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم