عمران خان سے ملاقات کا دن ‘ کسی ر ہنما کو اجازت نہ ملی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260116-01-18
راولپنڈی،پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی جبکہ فہرست میں شامل دو رہنما اڈیالہ جیل ہی نہیں آئے، ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے جمہوریت ڈی ریل ہو، ہم چاہتے ہیں سب کا احتساب ہو۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج جیل میں دوستوں کی ملاقات کا دن تھا جہاں ملاقات کی فہرست میں 6 رہنمائوں میں سے 4 رہنما ترجمان بانی پی ٹی آئی نیازاللہ نیازی، سینیٹر فلک ناز، انعام اللہ خان یوسفزئی اور صفدر حسین ملاقات کے
لیے اڈیالہ جیل آئے لیکن کسی کو بھی بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، فہرست میں شامل پی ٹی آئی رہنما عمران شوکت اور سعد علی خان اڈیالہ جیل ہی نہیں پہنچے۔اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں ترجمان بانی نیازاللہ نیازی نے کہا کہ کسی پارٹی لیڈر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، ملاقات نہیں ہونے سے ہمیں نہیں معلوم بانی پی ٹی آئی کس حالت میں ہیں، چار ہفتوں سے کسی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کے احکامات ہیں ملاقات کرائیں، نہ فیملی کی ملاقات ہو رہی ہے، نہ وکلا نہ ہی لیڈر شپ کی، بشریٰ بی بی کے ساتھ بھی کسی کی ملاقات نہیں ہورہی ہے، قیدی کا حق ہے کہ وہ ہفتے میں دو بار اپنے اہل خانہ سے ملاقات کرے۔نیازاللہ نیازی نے کہا کہ ہماری توہین عدالت کی درخواستیں بھی مختلف عدالتوں میں پڑی ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ مکمل طور پر ایگزیکٹیو کے نیچے ہے، ملک کا وزیراعظم بھی کہتا ہے کہ ملاقات ہوگی یا نہیں پوچھ کر بتاتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی فوجی ادارے کے خلاف بات نہیں کی لیکن مجھے بھی ملاقات کرنے نہیں دی، میں بانی کا ترجمان ہوں مجھے کیوں ملاقات سے روکا جاتا ہے، نواز شریف بھی جیل میں تھا سب پارٹی لیڈر اس سے ملاقات کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا تھا کہ ان کے ایکس اکاؤنٹ سے جو بھی پوسٹ ہوگی، نیاز اللہ نیازی تحریر کریں گے۔ترجمان بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کل الیکشن کرائیں لوگ آپ کو بتا دیں گے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں، ایک سائیڈ پر بانی کا نظریہ ہے اور دوسری طرف 77 سال سے قائم نظام ہے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہوشمندی کا تقاضا ہے بات کی جائے، ہم نہیں چاہتے کچھ ایسا ہو جس سے پاکستان کا نقصان ہو۔ہائی کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کراچی گئے تو لوگوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا، جس سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ اب تمام لوگوں کو پتا چل چکا ہے کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اب اپنا مقدمہ خود لڑیں گے کیونکہ عوام کو آئین نے یہ حق دیا ہے کہ وہ اپنے لیے آواز اٹھائیں۔ ہم اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھ چکے ہیں۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو بے وقعت کیا گیا ہے۔ ہوش مندی کا تقاضا یہی ہے کہ بیٹھ کر بات کی جائے۔ اگر لوگوں کو ناحق جیل میں ڈالا جائے گا تو ملک کیسے آگے بڑھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ اپنا فیصلہ خود کرتی ہے، اب ہر شخص نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس طرح زندگی گزارنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس وقت نظام پر مسلط ہیں انہیں عوام کے ساتھ بیٹھنا ہوگا، کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں ایسا کچھ ہو جس سے پاکستان کا نقصان ہو۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اس وقت ملک میں ترقی نہیں ہو رہی اور نہ ہی سرمایہ کاری ہو رہی ہے، آئندہ کیا ہوگا اس کی ذمہ داری اب انہی پر عائد ہوتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی ا ئی کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل ملاقات کی سے ملاقات جیل میں نہیں ہو
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار