کراچی میں واٹر ٹینکر نے 5 سالہ بچے کو کچل دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے پانچ سالہ بچے کو کچل دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں واقع رانا گراؤنڈ کے قریب منی واٹر ٹینکر کی زد میں آکر 5 سالہ بچہ ہلاک ہوا۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 5 سالہ حنان ولد مجید کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور واٹر ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا جس کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جبکہ مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر
پڑھیں:
ایرانی حملے میں 10 شدید زخمی فوجیوں کو جرمنی کے ہسپتال منتقل کیا گیا، نیویارک ٹائمز
امریکی فوجی اہلکار نے نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ حالیہ ایرانی حملوں میں شدید زخمی ہونے والے تقریباً 10 امریکی فوجیوں کو علاج کے لیے جرمنی میں واقع امریکی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اہلکار کے مطابق، یہ فوجی ان تقریباً 100 امریکی اہلکاروں میں شامل ہیں جو جولائی کے اوائل سے مختلف حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی حملوں میں زخمی امریکی فوجیوں میں سے 10 کو جرمنی منتقل کر دیا گیا۔ ایک امریکی فوجی اہلکار نے نیویارک ٹائمز کو بتایا ہے کہ حالیہ ایرانی حملوں میں شدید زخمی ہونے والے تقریباً 10 امریکی فوجیوں کو علاج کے لیے جرمنی میں واقع امریکی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اہلکار کے مطابق، یہ فوجی ان تقریباً 100 امریکی اہلکاروں میں شامل ہیں جو جولائی کے اوائل سے مختلف حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔ یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) اس سے قبل یہ مؤقف اختیار کر چکا ہے کہ زخمی ہونے والے بیشتر فوجیوں کو صرف معمولی دماغی چوٹیں آئی تھیں اور ان میں سے زیادہ تر اپنی ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔