8 ماہ میں امریکا میں ایک بھی غیر قانونی داخلہ نہیں ہوا، صدر ٹرمپ کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ 8 ماہ کے دوران امریکا میں کوئی غیر قانونی طور پر داخل نہیں ہو سکا۔
پام بیچ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی انتظامیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کو مکمل طور پر روک دیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل امریکی معیشت جمود کا شکار تھی، تاہم اب ملک میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ ایران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت ختم کر دی گئی ہے۔
خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت سمیت 8 جنگیں رکوانے کا ذکر کیا اور کہا کہ انہوں نے ان تنازعات کو روک کر کروڑوں جانیں بچائیں۔ ان کے مطابق پاکستانی وزیراعظم کی جانب سے ان کی تعریف کو وہ اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے سرینڈر کا امریکی مطالبہ ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کہتے ہیں کہ ایرانی فوج کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہے، دشمن کو جارحیت پر مختلف نوعیت کی فوجی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، میدان جنگ اور ہتھیاروں کی اقسام بھی مختلف ہوں گی، جنگ بندی کے دوران ہماری عسکری صلاحیتوں میں اضافہ ہوا۔
خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے ڈپٹی انسپکٹر بریگیڈیئر جنرل جعفر اسدی کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل سرینڈر کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ایرانی قوم کبھی نہیں جھکے گی، امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ابھی مکمل صلاحیتیں ظاہر نہیں کیں، جنگ میں نیٹو بھی شامل ہوتی ہے تو بھی ہمیں پریشانی نہیں۔