ملک کیخلاف منفی پروپیگنڈا سے گریز کریں، گورنر پنجاب کا بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں پر زور
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2026 GMT
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈا سے گریز کریں اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں۔
پیرس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ہمیں سب سے پہلے اپنی فوج کے لیے دعاگو رہنا چاہیے جو سرحدوں پر ہماری جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، مگر پاک فوج ریاستِ پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے۔
انہوں نے قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو کی قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو شہید نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، جسے بعد ازاں میاں نواز شریف نے پایۂ تکمیل تک پہنچایا اور ایٹمی دھماکوں کے ذریعے پاکستان کو دنیا کی ایٹمی طاقت کے طور پر منوایا۔ آج پاکستان کا مضبوط اور محفوظ ہونا اسی تاریخی فیصلے کا ثمر ہے۔
سردار سلیم حیدر خان نے حالیہ پاک بھارت جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا، بھارت کو شکستِ فاش دی اور عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مزید بلند کیا۔
قبل ازیں تقریب کےلیے آمد پر گورنر پنجاب کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ ان کے اعزاز میں شاندار عشائیہ دیا گیا، جس میں فرانس کی معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس پروقار تقریب میں فرانس کی معروف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیت روحی بانو، سعدیہ فریاد سمیت اپنی خواتین ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئیں اور تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کی بھر پور نمائندگی کی جبکہ تقریب کی میزبانی پاکستان بزنس فورم فرانس و یورپ نے کی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر، پاکستان بزنس فورم کے صدر حاجی اسلم، جنرل سیکرٹری سلمان اسلم اور چیئرمین یورپ سردار ظہور اقبال نے گورنر پنجاب کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ باوقار تقریب ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ اور ’’پاکستان پائندہ باد‘‘ کے فلک شگاف نعروں اور شاندار عشائیے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب
پڑھیں:
مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
معروف پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کے شوہر حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں سادگی کے ساتھ نکاح کرنے والے اس جوڑے نے شادی کی باقاعدہ تقریبات سے قبل اہلِ خانہ کی موجودگی میں دعائے خیر کا اہتمام کیا، جس میں دونوں خوش اور پُرجوش دکھائی دیے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی زندگی کا نیا سفر خوشیوں کے ساتھ جاری ہے۔ چند روز قبل مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب نے ایک سادہ اور نجی خاندانی تقریب میں اپنے نکاح کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد اب ان کی دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by @wbs.unfolded
مومنہ اقبال گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔ شادی کی تیاریوں کے دوران ان کے سابق دوست ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی کے واقعات سامنے آئے تھے، جن کے بارے میں کہا گیا کہ وہ شادی رکوانے کی کوشش کر رہے تھے۔ بعد ازاں معاملہ پولیس تک پہنچا اور اب یہ کیس عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
اس تمام صورتحال کے باوجود مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب نے اپنی نئی زندگی کا آغاز خوش اسلوبی سے کیا اور حال ہی میں نجی تقریب میں نکاح کر لیا۔
اتوار کے روز جوڑے نے دعائے خیر کی ایک محدود اور خاندانی تقریب کا اہتمام کیا، جبکہ شادی کی دیگر تقریبات کا باقاعدہ آغاز پیر سے متوقع ہے۔
دعائے خیر کی تقریب میں مومنہ اقبال سنہری اور ٹی پنک (ہلکے گلابی) رنگ کے خوبصورت غرارے میں ملبوس نظر آئیں، جس پر نفیس سنہری دبکا ورک کیا گیا تھا۔ ان کا روایتی لباس اور دلکش انداز حاضرین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ دوسری جانب حمزہ حبیب نے ہلکے ٹی پنک رنگ کے کُرتا شلوار کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کیا، جو ان کی شخصیت پر خوب جچ رہا تھا۔
View this post on Instagram
A post shared by Momina Iqbal (@momina.iqbal)
تقریب کے دوران دونوں انتہائی خوشگوار اور پُرجوش موڈ میں دکھائی دیے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں جوڑے کو اہلِ خانہ اور قریبی عزیزوں کے ساتھ خوشی کے لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مومنہ اقبال کا میک اپ معروف بیوٹی اسٹوڈیو ’ذکیہ رقیہ سیلون‘ کی جانب سے کیا گیا، جس نے ان کی دلکش شخصیت کو مزید نکھار دیا۔
دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں اور مداح نومولود جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اداکارہ مومنہ اقبال انٹرٹینمنٹ