کراچی ایئرپورٹ پر جعلی ایگزیٹ اسٹیپ کے حامل مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2026 GMT
کراچی:
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پرکارروائی کے دوران جعلی ایگزیٹ اسٹیپ کے حامل مسافرکو آف لوڈ کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران تھائی لینڈ جانے والے مسافر کو روکا،مسافر محمد اکرم فلائٹ نمبر UL184 کے ذریعے تھائی لینڈ جا رہا تھا۔
مسافر کے پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن ایگزٹ اسٹمپ لگی ہوئی تھی،فرانزک تجزیے اور سسٹم ریکارڈ کے مطابق بھی مذکورہ اسٹیمپ جعلی نکلی۔ مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
— فائل فوٹومردان میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس کے مطابق گوجر گڑھی میں شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے والے اسنیچرز کا تعاقب کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گھیرے میں لیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
ہلاک ملزم رضوان چند ماہ قبل لانڈھی میں ڈکیتی کی مزاحمت پر 12 سال کے بچے کے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کرنے میں ملوث تھا: ایس ایس پی کورنگی
پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں مبینہ اسنیچرز مارے گئے جن کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق خرکی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 1 اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔