حیدرآباد،وزیر آبپاشی کا کے بی فیڈر پر جاری ترقیاتی کام کا معائنہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جامشورو میں جاری وزیرِ آبپاشی، منصوبہ بندی و ترقی سندھ جام خان شورو نے K4منصوبے کے تحت کے بی فیڈر پر جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا۔اْنکے ہمراہ چیئرمین منصوبہ بندی نجم شاہ اور سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو، سانول کریم اور دیگر افسران بھی صوبائی وز یر کے ہمراہ تھے،صوبائی وزیر جام خان شورو، سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو اورچیئرمین پی اینڈ ڈی نے CC لائننگ کے مختلف حصوں کا معا ئنہ کیا۔ متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر کو کے بی فیڈر منصوبے پرجاری ترقیاتی کاموں اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی,افسران نے منصوبے کے دائرہ کار، تعمیراتی حکمتِ عملی، اب تک حاصل ہونے والے اہداف اور آئندہ کے اہداف سے بھی آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر کو نہر کے تمام حصوں میں کام کی رفتار برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اِقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر نے کے بی فیڈر کے ایک تکنیکی طور پر مشکل چٹانی حصے کا بھی دورہ کیا، جہاں بھاری مشینری، جن میں ایکسکیویٹر اور ہائیڈرولک بریکر شامل ہیں، سخت پتھروں کو کاٹ کر نہر کی تعمیر اور لائننگ کے کام میں مصروف دیکھی گئی۔اس علاقے میں کام اِنتہائی پیچیدہ ہے، اسی لیے خصوصی آلات اور مسلسل محنت درکار ہے، سپرئٹنڈنٹ انجینئرز سانول کریم کی بریفنگ مشکل حصے میں تسلسل کے ساتھ کام جاری رکھا جا رہا ہے، بریفنگ منصوبے کی بروقت تکمیل اور مقاصد کے حصول کے لیے رفتار اور معیار دونوں کو ہر صورت برقرار رکھاجائے،ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ جن علاقوں کو پانی کی اَشد ضرورت ہے، انہیں فوری طور پر پانی فراہم کیا جا سکے، اِس موقع پر نے کہاکہ جام خان شورو پانی نے کہاکہ سپر پیسج کو جلد از جلد لائننگ کے ساتھ جوڑا جائے تاکہ پانی بغیر رکاوٹ کے آسانی سے آگے جا سکے،وزیر آبپاشی نے کہاپہلے سات بیرل تھے، اب 5 مزید بیرل ایڈ کیے ہیں تاکہ پانی کابہاؤ بہترہو جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ترقیاتی کام کے بی فیڈر ا بپاشی
پڑھیں:
یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
اسامہ ملک : یکم جون سے لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز کا معاملہ،پہلے دن کتنے شہری کیمرے کی نظر میں آئے؟ کتنے چالان ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی۔
کراچی شہر میں لین ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان سسٹم کے آغاز کے پہلے ہی دن مجموعی طور پر 96 چالان جاری کیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تمام چالان میٹروپول سے ایئرپورٹ جانے اور آنے والی مرکزی سڑک پر کیمروں کی مدد سے کیے گئے، پہلے دن مجموعی طور پر 11 مختلف کیٹیگریز کی گاڑیوں کو خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
اعداد و شمار کے مطابق بڑی بسوں کے 2، کوسٹر کے 2، ڈبل کیبن کا 1 اور عام گاڑیوں کے 9 چالان کیے گئے، اسی طرح منی بس کے 6، منی ٹرک کے 3 اور سوزوکی پک اپ کے 21 چالان بھی جاری ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ موٹرسائیکل کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن کے 43 چالان کیے گئےجبکہ ٹرک کے 3، وین کے 4 اور واٹر ٹینکر کے 2 چالان بھی شامل ہیں۔
تمام چالان اس بنیاد پر کیے گئے کہ گاڑیاں اپنی مقررہ لین چھوڑ کر دوسری لین میں چل رہی تھیں، مزید یہ بھی سامنے آیا کہ فرسٹ لین میں کم رفتار سے چلنے والی گاڑیوں کو بھی لین ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کا سامنا کرنا پڑا۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات