data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) امیر جاعت اسلامی ضلع حیدرآباد انجینئر حافظ طاہر مجید نے کہا ہے کہ ملک پر مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کی صورت میں امریکہ کی حکومت قائم ہے پاکستان نے غزوہ بورڈ آف پیس شمولیت اختیار کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ امریکہ کے اشاروں پر کام کررہا ہے گل پلازہ سانحہ کے ذمے دار پیپلزپارٹی مسلم لیگ اور ایم کیو ایم ہے کراچی ان تینوں اپنے مفادات کی خاطر استعمال کیا لیکن کراچی کو سوائے آنسو وں کے کچھ نہیں دیا یہ بات انہوں نے نومنتخب امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد سے حلف لینے کے بعد کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا ملک جماعت اسلامی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے پیپلزپارٹی مسلم لیگ بہت پریشان ہیں بنو قابل پروگرام نے نوجوانوں کو جماعت اسلامی کا دست وبازو بنا دیا ہے وہ سمجھ گئے ہیں کہ ان کے حقوق کی حفاطت جماعت اسلامی کے سوا کوئی نہیں کر سکتا ملک میں جتنی جماعتیں ہیں سب اپنے مفاد کی خاطر عوام کو استعمال کر رہیں ہیں اور انھیں عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں انہوں نے پورے ملک نے دیکھ لیا حکمرانوں کا رویہ جو سانحہ گل پلازہ کے موقع پر انہوں نے اختیار کیا سانحہ گل پلازہ ایک سوچی سمجھی اسیکم کے تحت ہوا ہے لیکن اس کی تحقیقات کس طرح ممکن ہو گی آج تک سانحہ بلدیہ ٹاون کے مجرم نہیں پکڑے جا سکے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی مسلم لیگ اور ایم کیوایم نے اپنے مفادات کی خاطر کراچی حیدرآباد سمیت پورے سندھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور انہوں نے کراچی کو سوائے آنسووں کے کچھ نہیں دیا انہوں نے کہا اسی وجہ جماعت اسلامی بدلو نظام تحریک چلا رہی ہے کہ جب تک نظام نہیں بدلے گا عوام ان جاگیر داروں سرمایہ داروں اور وڈیروں کے ظلم کا شکار رہے گی انہوں نے ہمارے حکمران ہمارے مفادات کے تحفظ کے بجائے امریکہ کے لیے کام کر رہے غزہ بورڈآف پیس میں شمولیت میں انہوں مسلمانوں کو نہیں امریکہ کو خوش کرنے کے لیے کی ہے انہوں نے کہا اگر ملک میں شفاف الیکشن ہوئے تو عوام انھیں مسترد کر دے گی عوام ان سے بے زار ہو چکی ہے اس لئے کارکنان کو عوام سے زیادہ زیادہ مضبوط رابطہ کرنا چاہیے اور جماعت د اسلامی کی عوت کو ان تک پہنچانا چاہیے انہوں نے کہا حیدرآؓباد کے نوجوان کے مستقبل کو سنوارنے اور محفوظ بنانے کے لیے بنو قابل پروگرام منعقد کیا جارہا اور اس میں نوجوانوں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے اس موقع پر نو منتخب امیر جماعت حافظ غیور احمد پروفیسر علی بہادر کونسلر طاہر اسامہ کو نسلر عبدالحمید شیخ پروفیسر راو طارق علی نے بھی کارکنا ن سے خطاب کیا۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی انہوں نے کہا مسلم لیگ

پڑھیں:

طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ  کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلامی اقدار اور جدید دور
  • خارجہ کامیابیاں یا داخلی استحکام؟
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی