گل پلازا کی لیز اور قانون شکنی میں فاروق ستار اور جماعت اسلامی کے ناظمین کا کردار ہے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اس وقت وہ کراچی کے میئر تھے اور شہری منصوبہ بندی کی ذمہ داری انہی کی تھی، فاروق ستار خود کو بری الذمہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاریخ کے ریکارڈ اور سرکاری دستاویزات سب بتا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے ردعمل دے دیا۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ فاروق ستار حقیقت مسخ نہیں کرسکتے، وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے اٹھارویں ترمیم پر بات کی، گل پلازا کی لیز اور قانون شکنی میں فاروق ستار اور جماعت اسلامی کے ناظمین کا کردار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تمام غیر قانونی اقدامات 18ویں ترمیم سے پہلے کیے گئے تھے، فاروق ستار جھٹلا نہیں سکتے کہ ان فیصلوں نے آگے چل کر گل پلازا سانحے کو جنم دیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اس وقت وہ کراچی کے میئر تھے اور شہری منصوبہ بندی کی ذمہ داری انہی کی تھی، فاروق ستار خود کو بری الذمہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاریخ کے ریکارڈ اور سرکاری دستاویزات سب بتا رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات اور بے ضابطہ ریگولرائزیشن کی بنیاد اسی دور میں رکھی گئی، خلاف ورزیوں کو ریگولرائز کر کے قانونی تحفظ دیا گیا، گل پلازا سانحہ کسی ایک دن کی غفلت کا نتیجہ نہیں۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سانحہ دہائیوں پر محیط غلط فیصلوں اور انتظامی کوتاہیوں کا منطقی انجام ہے، جن لوگوں نے ان غلط فیصلوں کی بنیاد رکھی وہ آج سوالات سے فرار اختیار نہیں کرسکتے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ عوام پوچھ رہے ہیں کہ بنیاد ہی غلط رکھی گئی تھی تو نتائج کا حساب کون دے گا؟ سچ یہ ہے کہ جنہوں نے غیر قانونی تعمیرات کو جائز قرار دیا وہ جواب دہ ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ فاروق ستار گل پلازا رہے ہیں
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔