وزیرداخلہ سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات، پاک چین دوستی مزید مضبوط بنانے کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
وزیرداخلہ سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات، پاک چین دوستی مزید مضبوط بنانے کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2026 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے قونصل جنرل ژاو شیرین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے ژاو شیرین کی بطور چینی قونصل جنرل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران چینی قونصل جنرل ژاو شیرین نے کہا کہ پاکستان میں ان کا قیام انتہائی خوشگوار رہا اور پاک چین دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے انہوں نے گراں قدر کردار ادا کیا۔انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بطور وزیر داخلہ آپ نے پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے غیر معمولی کام کیا ہے۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے حالیہ دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چینی وزیر پبلک سیکیورٹی سے ملاقات انتہائی خوشگوار اور سودمند رہی، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات کے شعبوں میں باہمی تعلقات مزید آگے بڑھ رہے ہیں۔
محسن نقوی نے بتایا کہ وہ ستمبر میں دوبارہ چین کا دورہ کریں گے اور اپنے بھائی سے ملاقات کریں گے۔ملاقات کے اختتام پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل ژاو شیرین کو کھلاڑیوں کے دستخط شدہ کرکٹ بیٹ کا تحفہ پیش کیا، جبکہ ژاو شیرین نے وزیر داخلہ کو چینی صدر کی کتاب بطور تحفہ دی۔ دونوں رہنماں نے پاک چین دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرابری کی بنیاد پر حقوق کی فراہمی مضبوط ریاست کی بنیاد ہے،جسٹس (ر) اطہر من اللہ برابری کی بنیاد پر حقوق کی فراہمی مضبوط ریاست کی بنیاد ہے،جسٹس (ر) اطہر من اللہ ٹیکس نیٹ میں توسیع کے بغیر معیشت کا استحکام ممکن نہیں، چیئرمین ایف بی آر اسلام آباد کی 50فیصد سے زائد ہائی رائز عمارتوں میں فائرسیفٹی آلات مکمل نہیں، ذرائع وادی تیرہ میں خفیہ آپریشنز جاری رہتے ہیں، کے پی حکومت غلط بیانی نہ کرے، عطا تارڑ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دستار فضیلت و تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلائوں گا، سہیل آفریدی کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چینی قونصل جنرل پاک چین دوستی
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم