حکام کے مطابق اس بات کی تحقیق کی جا رہی ہے کہ مسافر تین اہم اداروں کی چیک پوائنٹس سے بچ کر کیسے نکلے؟

اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 3 اہم اداروں کی چیکنگ عبور کرنے والے عمرہ مسافروں سے ممنوع اشیاء برآمد کر لی گئیں، 5 مسافروں اور ان کے تین سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مسافر 3 اہم سیکیورٹی چیک پوائنٹس اے این ایف، کسٹم اور اے ایس ایف عبور کرنے کے بعد امیگریشن کلیئرنس کیلئے پہنچے۔ مسافروں میں شاہ فیصل، محمد ہاشم، اسداللّٰہ، وقاص اور محسن شیخ شامل ہیں، جو پاکستانی پاسپورٹس پر عمرہ ویزا کے حامل ہو کر سعودی عرب روانہ ہو رہے تھے۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کاؤنٹر افسران کی جانب سے مشکوک حرکات کے باعث مذکورہ مسافروں کو مزید جانچ پڑتال کیلئے انچارج اور جی آر او کے پاس ریفر کیا گیا۔ جانچ پڑتال کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ کسی بھی مسافر کے پاس ہوٹل بکنگ موجود نہیں تھی اور نہ ہی ان کے پاس عمرہ کی ادائیگی کیلئے مناسب مالی وسائل تھے۔

تفصیلی پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ مسافر امیگریشن کاؤنٹر تک پہنچنے سے قبل ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، اینٹی نارکوٹکس فورس اور کسٹمز کے تین سیکیورٹی چیک پوائنٹس عبور کر چکے تھے۔ امیگریشن سیکشن میں تفتیش کے دوران مسافروں کا سامان معائنہ کیلئے طلب کیا گیا۔ معائنے پر ان کے قبضے سے سگریٹ، نسوار، تمباکو، ادویاتی کریمیں، چھالیہ اور دیگر ممنوع اشیاء کی بھاری مقدار برآمد ہوئی۔ حکام کے مطابق مصدقہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر 3 سہولت کاروں کو بھی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے احاطے سے حراست میں لیا گیا، جنہوں نے غیر قانونی کاروبار میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ تمام 8 گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی اور تفصیلی تفتیش کیلئے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق اس بات کی تحقیق کی جا رہی ہے کہ مسافر تین اہم اداروں کی چیک پوائنٹس سے بچ کر کیسے نکلے؟

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اہم اداروں کی چیک حکام کے مطابق کے دوران

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق