اے ایس آئی قتل کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری مسترد
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
اے ایس آئی قتل کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس)
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وفاقی پولیس کے اے ایس آئی علی اکبر کے قتل کیس میں ملزم وقار کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری مسترد کر دی۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔ سرکار کی جانب سے وکیل راجا نوید حسین نے دلائل دیے۔
عدالت نے شریک ملزم محمد علی کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کر لی۔
راجا نوید حسین نے دلائل میں کہا کہ ملزم وقار کی مدعی مقدمہ نے شناخت پریڈ کے دوران تصدیق کی، ملزم وقار سے دوران تفتیش مقتول کا سروس کارڈ بھی برآمد ہوا، ملزم کا اس سے قبل بھی کریمنل ریکارڈ موجود ہے۔
سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔
واضح رہے کہ تھانہ سبزی منڈی میں ملزمان کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت میں کورونا سے بھی مہلک وائرس پھوٹ پڑا، ٹی 20 ورلڈ کپ متاثر ہونے کا خدشہ بھارت میں کورونا سے بھی مہلک وائرس پھوٹ پڑا، ٹی 20 ورلڈ کپ متاثر ہونے کا خدشہ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کی شکایات کا فیصلہ 7 دن میں ہوگا: محسن نقوی امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی منجمد، دفاتر اور سکول بند، 30 افراد ہلاک ایران کیخلاف فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے: یواے ای کا اعلان پنجاب میں بسنت سے قبل دفعہ 144 کے تحت سخت پابندیاں عائد آئی سی سی نے بنگلادیشی صحافیوں کو ٹی 20 ورلڈکپ کی کوریج سے روک دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی درخواست ضمانت
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔