Jang News:
2026-07-24@08:40:22 GMT

نان فائلرز کو 33 ہزار اسلحہ لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT

نان فائلرز کو 33 ہزار اسلحہ لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں نان فائلرز کو 33 ہزار اور فائلرز کو 3 ہزار اسلحہ لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ نان فائلرز کو 33 ہزار اور فائلرز کو صرف 3 ہزار لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جو فائلر نہیں ان کے لائسنس فوری منسوخ کیے جائیں، اسلحہ لائسنس جاری ضرور کریں لیکن وہ ٹیکس تو ادا کریں۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں بہت زیادہ اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے ہیں، ہم نے پالیسی سخت کی ہےاب چند ہزار لائسنس جاری ہوئے۔ 90 فیصد لائسنس بنانے بند کر دیے، یہ وزارت داخلہ ہے کوئی لائسنسنگ برانچ نہیں۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جو اسلحہ وارداتوں میں استعمال ہوا ہے اس کو فوری منسوخ کریں۔

اس پر طلال چوہدری نے کہا کہ فوری منسوخ کرنا مناسب نہیں ہے کچھ وقت دے دیتے ہیں، اس وقت تک اگر ٹیکس جمع نہیں کرایا گیا تو لائسنس منسوخ کر دیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسلحہ لائسنس جاری لائسنس جاری کیے فائلرز کو نے کہا کہ

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف