لاہور میں بسنت کے دوران مفت ٹرانسپورٹ کا پلان فائنل
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
سٹی42: حکومت پنجاب کا لاہور میں بسنت کے دوران مفت ٹرانسپورٹ کا پلان فائنل کر لیا گیا ۔کمشنر لاہور ڈویژن نے ٹرانسپورٹ پلان کی منظوری دے دی، شہری میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین سے مفت سفر کر سکیں گے۔
کمشنر لاہور کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی، نجی رائیڈر کمپنیاں مفت ٹرانسپورٹ فراہم کریں گی جبکہ سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز سے بھی بسنت کے لیے بسیں مانگ لی گئیں ہیں۔
پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز؛ اقتصادی تعاون تنظیم کی باضابطہ چیئرمین شپ سنبھال لی
پلان کے مطابق لاہور کے 24 روٹس پر مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائیگی، لاہور کے فیڈر روٹس سے 228 بسیں مفت ٹرانسپورٹ فراہم کریں گی، میٹر بس سروس کی 64 بسیں مفت ٹرانسپورٹ فراہم کریں گی جبکہ مختلف سرکاری کالجز سے 54 بسیں، یونیورسٹیز سے 73 بسیں بھی مفت ٹرانسپورٹ سہولت دیں گی۔
اورنج لائن میٹرو ٹرین سے یومیہ تقریبا اڑھائی لاکھ افراد سفر کر سکیں گے، میٹرو بس سے یومیہ گجومتہ تا شاہدرہ 87 ہزار افراد مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت لے سکیں گے، لاہور کے فیڈر روٹس کے ذریعے یومیہ ایک لاکھ 27 ہزار افراد کو مفت ٹرانسپورٹ کی گنجائش بھی موجود ہوگی،رانا ٹاؤن تا ریلوے سٹیشن 13 بسیں ، آر اے بازار تا چونگی 4، بھٹی چوک تا شاد باغ 5 بسیں، ڈپو چوک تا چونگی 4 اور کنال سے جناح ٹرمینل تک 12 بسیں چلیں گی۔
ٹرین لیٹ۔۔طالبہ امتحان سے محروم۔۔ریلوے کو 27 لاکھ جرمانہ
پلان میں مزید واضح کیا گیا کہ ریلوے سٹیشن تا گلشن راوی 8، وحدت روڈ تا قرطبہ چوک 11، آر اے بازار تا ناصر باغ 13 بسیں اور پرانا کاہنہ تا آر اے بازار 19، بھٹی چوک تا آر اے بازار 19 بسیں اور جناح بس ٹرمینل تا بی آر بی 17 بسیں چلائی جائیں گی۔
مجموعی طور پر بسوں کے ذریعے یومیہ 5 لاکھ 16 ہزار افراد کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت کا انتظام ہوگا جبکہ نجی کمپنی کے 5 ہزار رکشوں کی برانڈنگ کر کے انہیں بھی مفت ٹرانسپورٹ کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
سوئی ناردرن کے ملازمین 41 کروڑ روپے کے گیس پائپ لائن چوری کرکےلے گئے
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 مفت ٹرانسپورٹ کی آر اے بازار لاہور کے
پڑھیں:
’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 15 روز تک پٹرول پمپوں کی ہڑتال کی کال واپس لے لی جس کے بعد پٹرول پمپس کھل گئے ہیں۔
نجی چینل کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ تبدیلی کے نظام میں نظرثانی پر آمادہ ہو گئی ہے۔
پٹرولیم ڈیلرز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ رد وبدل کا طریقہ کار فی الحال روکا جا رہا ہے جب کہ حکومت پرافٹ مارجن پر سمری بھی 15 روز میں جاری کرے گی۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ہمایوں خان نے کہا کہ حکومت کے شکر گزار ہیں انہوں نے ہماری مشکلات کو سمجھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہمارے جائز مطالبات پر آمادگی کے بعد 15 روز تک شٹ ڈاؤن کی کال واپس لیتے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ ردو بدل کو مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی تھی، جس کے بعد کل سے پٹرول پمپس بند کر دیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں۔حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان