موجودہ سیاست کسی سرکس سے کم نہیں، ترقی پیچھے رہ گئی، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ سیاست کسی سرکس سے کم نہیں ہے۔ ملک میں ڈویلپمنٹ کی سیاست پیچھے رہ گئی ہے جبکہ بیانیے کی سیاست آگے نکل گئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے خیبر پختونخوا کی یوتھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال کی طلبہ سیاست نے انہیں زندگی کے کئی اہم سبق سکھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو سیاست میں آگے لانا اور انہیں مؤثر پلیٹ فارم مہیا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اپوزیشن پر تنقید، شیڈو کیبینٹ بنانے کا مشورہعطا تارڑ نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ محض تنقید کے بجائے شیڈو کیبینٹ بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آج جو سیاست پروان چڑھ رہی ہے وہ کسی سرکس سے کم نہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈویلپمنٹ کی سیاست پیچھے رہ گئی ہے جبکہ بیانیے کی سیاست آگے نکل گئی ہے۔
انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے وڈیروں، زمینداروں اور جاگیرداروں کی سیاست ہوا کرتی تھی، مگر اب سیاست کا رخ مزید بگڑ چکا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ترقی کو ترجیح دی اور ترقیاتی منصوبوں کو گلی محلوں تک پہنچایا۔ انہوں نے لیپ ٹاپ اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ خالصتاً میرٹ پر شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب کورونا وبا آئی تو لیپ ٹاپ اسکیم کی وجہ سے تعلیم اور معیشت کا پہیہ چلتا رہا، جو اس منصوبے کی افادیت کا واضح ثبوت ہے۔
تنقید کا حق، لیکن کارکردگی کے ساتھوزیر اطلاعات نے کہا کہ تنقید تب کریں جب خود اس سے بہتر کارکردگی دکھائیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ جب غریب بچوں کے لیے منصوبے بنتے ہیں تو تنقید شروع ہو جاتی ہے۔
دانش اسکول اور وزیراعظم کا وژنعطا تارڑ نے کہا کہ جب دانش اسکول بنانے کی بات ہوئی تو لوگوں نے مخالفت کی، مگر وزیراعظم شہباز شریف نے واضح طور پر کہا کہ وہ دانش اسکول ضرور بنائیں گے تاکہ غریب بچوں کو معیاری تعلیم مل سکے۔
خیبر پختونخوا کے وسائل اور بدانتظامیانہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، مگر بدقسمتی سے وہاں جس کا زور چلتا ہے وہ ماربل نکال رہا ہے، جو وسائل کے غلط استعمال کی نشاندہی کرتا ہے۔
سکیورٹی اور ٹیکنالوجی کا کردارعطا تارڑ نے کہا کہ فرانزک لیب کی مدد سے زینب قتل کیس حل کیا گیا۔ انہوں نے لاہور دھماکے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جس میں ڈی آئی جی کیپٹن مبین شہید ہوئے، سیف سٹی منصوبے کی مدد سے اس کے سہولت کار کو گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں اسے سزائے موت سنائی گئی۔
وزیر اطلاعات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب سیاست گانوں اور شعر و شاعری کی نذر ہو چکی ہے، جبکہ ہم مسابقت اور کارکردگی کی سیاست چاہتے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ہوئے کہا کہ تارڑ نے کہا نے کہا کہ انہوں نے کی سیاست گئی ہے
پڑھیں:
پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، ہمسایہ ملک وسائل فراہم کر رہا ہے: وزیراعظم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے اور ہمسایہ ملک دہشتگرد عناصر کو وسائل فراہم کر رہا ہے، ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ہو چکا تھا، تاہم ایک منظم سازش کے تحت اسے دوبارہ فروغ دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم نے بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے پاکستان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ صوبے کی قیادت نے ہمیشہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر وفاق کی مضبوطی کے لیے کردار ادا کیا۔
اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے ویٹر اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کے درمیان طویل فاصلے ہونے کے باعث ترقیاتی وسائل کی ضرورت نسبتاً زیادہ ہے، قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں پنجاب نے بلوچستان کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا، جبکہ دیگر تینوں صوبوں نے بھی بلوچستان کا بھرپور ساتھ دیا، جو کسی احسان کے بجائے بھائی چارے کی مثال ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ پنجاب نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کو 150 ارب روپے فراہم کیے، جبکہ نواز شریف کے دور حکومت میں بھی صوبے کے لیے بڑے ترقیاتی منصوبے اور وسائل مختص کیے گئے، پی ڈی ایم اور موجودہ حکومت نے بلوچستان کی ترقی کے لیے ریکارڈ فنڈز جاری کیے ہیں۔
تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کیا جائےگا: وزیر صحت سندھ
شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے 27 ہزار ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ کسانوں کے لیے 75 ارب روپے کے منصوبے میں وفاق نے 50 ارب روپے کا حصہ ڈالا، کراچی سے چمن تک دورویہ شاہراہ کی تعمیر جاری ہے، جس پر 300 ارب روپے لاگت آئے گی اور منصوبہ آئندہ دو برس میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔
وزیراعظم نے مستونگ حملے میں سیشن جج عبدالحکیم اور ایک اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار پاکستانی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، 2018 میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا، تاہم ایک منظم سازش کے تحت دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے اور ان کارروائیوں میں بھارت کا کردار واضح ہے۔
وزیراعظم نے افغانستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، جبکہ افغان حکومت دہشتگرد عناصر کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ عرصے میں اہم کامیابیاں حاصل کیں اور معرکۂ حق میں دشمن کو شکست فاش دی، خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی مؤثر سفارتکاری کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
پشاور ؛ پسند کی شادی کرنے والی لڑکی لڑکے کا قتل، مقدمہ درج
وزیراعظم نے فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کامیابیاں دشمن کو ہضم نہیں ہو رہیں، تاہم اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کو معاشی ترقی کی دوڑ میں آگے لے جایا جائے اور قومی خوشحالی کے سفر کو مزید تیز کیا جائے۔