چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت الیکٹرک ٹرام اور ای بس منصوبے کے حوالے سے اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت الیکٹرک ٹرام اور ای بس منصوبے کے حوالے سے اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماحول دوست اور جدید عوامی نقل و حمل کے نظام کو فروغ دینے کے مقصد سے الیکٹرک ٹرام اور ای بس منصوبے کے حوالے سے بدھ کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن سمیت سی ڈی اے کے دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں دارالحکومت اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام اور الیکٹرک بسوں منصوبے کے عملی نفاذ اور انفرااسٹرکچر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اسلام آباد شہر میں الیکٹرک ٹرام منصوبے پر جلد فیزیبلٹی سٹڈی کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔الیکٹرک ٹرام منصوبے کے تحت ٹرام کیلئے ڈپو، پارکنگ، چارجنگ انفراسٹرکچر اور مرمت کے جدید سہولیات شامل ہوگی۔ منصوبے کو جدید انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم (آئی ٹی ایس )کے مطابق نافذ العمل بنایا جائیگا۔ یہ منصوبہ مکمل طور پر جدید خطوط پر استوار، آرام دہ اور ماحول دوست منصوبہ ہوگا۔ اس منصوبے کو جدید ٹرانزٹ سسٹم سے مربوط کیا جائیگا۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل اور کیش لیس بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس ماحول دوست ٹرانسپورٹ منصوبے میں کاربن کریڈٹ کے حصول کو پلاننگ فیز میں یقینی بنایا جائے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ الیکٹرک ٹرام منصوبے کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اہم مقامات اور خصوصا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منسلک کرنے کیلئے فیزیبلٹی سٹڈی کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تازہ ترین رائیڈر شپ کے اعداد و شمار اور مستقبل کی مانگ کو مدنظر رکھا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ تاریخی اقدام نہ صرف شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کریگا بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا باعث بھی بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین ، سستی اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروادی تیرہ میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں ہورہی ہیں، طلال چوہدری وادی تیرہ میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں ہورہی ہیں، طلال چوہدری پولیو کے مکمل خاتمے تک اقدامات جاری رکھیں گے ، وزیراعظم غیر مستحکم عالمی جیو پولیٹکس میں ازبکستان کے لیے پاکستان اہم تجارتی گیٹ وے بن گیا کوہستان اسکینڈل: نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی یکمشت ریکوری، 4 ارب 5 کروڑ قومی خزانے میں جمع پاکستان اور ترکیہ کے درمیان چاول کی تجارت بڑھانے پر اتفاق خصوصی عدالتوں، ٹربیونلز اور لا افسران کے جوڈیشل الاونسز روکنے کے احکامات معطلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: الیکٹرک ٹرام اور چیئرمین سی ڈی اے کے حوالے سے منصوبے کے
پڑھیں:
صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں