جامعۃ الکوثر میں عمامہ پوشی کی سالانہ تقریب
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
اسلام ٹائمز: علامہ زاہد حسین زہدی، علامہ شیخ محمد شفاء نجفی، علامہ شیخ محمد اسحاق نجفی، وکیل مرجعیت علامہ شیخ انور علی نجفی نے فاضلان کے سروں پر عمامے سجائے۔ جس کے بعد علامہ شیخ انور علی نجفی نے اپنے اختتامی خطاب میں جامعۃ الکوثر کے طلاب کو حصول علم کے سیل رواں میں سب پر سبقت لے جانے اور دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق اسلوب کار اپنانے کی تلقین کی متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس
معروف دینی درسگاہ جامعۃ الکوثر میں حسب روایت امسال بھی جامعہ ہذا کے فاضل طلاب کے اعزاز میں تقریب عمامہ پوشی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ایمان افروز تقریب کا آغاز قاری اکبر رجائی نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ حفاظ القرآن کے طلبا نے تواشیح پیش کی۔ علامہ زاہد حسین زہدی، علامہ شیخ محمد شفاء نجفی، علامہ شیخ محمد اسحاق نجفی، وکیل مرجعیت علامہ شیخ انور علی نجفی نے فاضلان کے سروں پر عمامے سجائے۔ جس کے بعد علامہ شیخ انور علی نجفی نے اپنے اختتامی خطاب میں جامعۃ الکوثر کے طلاب کو حصول علم کے سیل رواں میں سب پر سبقت لے جانے اور دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق اسلوب کار اپنانے کی تلقین کی اور یوں یہ یادگار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ شیخ انور علی نجفی نے علامہ شیخ محمد جامعۃ الکوثر
پڑھیں:
لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء ) لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جان کی بازی ہار گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن کے ایک گھر میں ملازمہ کے طور پر کام کرنے والی 18 سالہ لڑکی مبینہ طور پر گینگ ریپ اور بعد ازاں غیر قانونی طبی طریقہ کار کے باعث زندگی کی بازی ہار گئی ہے، متوفیہ نے ہسپتال میں دم توڑنے سے قبل اپنے بیانات ریکارڈ کرادیئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کا حمل ضائع کرنے کے لیے اسے پہلے رائے ونڈ کے ایک نجی کلینک لے جایا گیا، جہاں حالت بگڑنے پر اسے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، وہ دو روز تک سروسز ہسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی، متاثرہ لڑکی نے اپنے تحریری اور ویڈیو بیانات میں مکان مالک کے بیٹے اور ڈرائیور پر اجتماعی زیادتی کا سنگین الزام عائد کیا تھا، بعد میں مبینہ دباؤ کے تحت لڑکی نے اپنے بیان میں تبدیلی کی اور اپنے آخری بیان میں صرف ڈرائیور کو ہی نامزد کیا۔(جاری ہے)
پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے ابتدائی بیانات کی روشنی میں گینگ ریپ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، تاہم اس کی موت کے بعد مقدمے میں باقاعدہ طور پر قتل کی دفعات بھی شامل کر دی گئی ہیں، ایک نامزد ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، قتل کی دفعات شامل ہونے کے بعد کیس کی تفتیش جینڈر سیل سے تبدیل کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کر دی گئی ہے، پولیس نے گھر کے مالکان سمیت ان تمام افراد کو دوبارہ شاملِ تفتیش کرنے کے لیے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں جنہیں پہلے کلیئر کر دیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کیے گئے بیانات کا دوبارہ باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا، متوفیہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے اور موت کی اصل وجہ رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگی، اگر رائے ونڈ کے نجی کلینک کی جانب سے غفلت یا غیر قانونی طریقہ کار کے شواہد ملے تو اس کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔