برطانوی وزیراعظم کی صدر شی سے ملاقات، چین عالمی سطح پر اہم کھلاڑی قرار
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
برطانوی وزیراعظم کی صدر شی سے ملاقات، چین عالمی سطح پر اہم کھلاڑی قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2026 سب نیوز
بیجنگ (آئی پی ایس ) برطانیہ کے وزیرِاعظم سر کیئر سٹارمر نے بیجنگ میں چینی رہنما شی جن پنگ سے ملاقات کی اور چین کو اہم کھلاڑی قرار دیا۔ برطانوی وزیر اعظم چین کے اپنے تین روزہ دورے پر پیں، وہ 2018 کے بعد اس ملک کا دورہ کرنے والے پہلے برطانوی وزیراعظم ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس دورے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔اپنے افتتاحی کلمات میں سٹارمر نے چین کو عالمی سطح پر ایک اہم کھلاڑی قرار دیا، اور کہا کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔
چینی صدر نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات ایک ناگزیر مسئلہ ہے، اور میں اس پر قدر دان ہوں، اچھی چیزیں اکثر وقت اور محنت مانگتی ہیں اور یہ ایک صحیح کام ہے، ہمیں طویل مدتی نقطہ نظر اختیار کرنا چاہیے، اختلافات سے آگے بڑھنا چاہیے، اور باہمی احترام کو برقرار رکھنا چاہئے۔برطانوی وزیراعظم سٹارمر نے شی جن پنگ سے گریٹ ہال آف دی پیپل میں ملاقات کی اور بتایا کہ بہت عرصہ ہو گیا ہے جب کسی برطانوی وزیر اعظم نے ملک کا دورہ کیا تھا۔چین کے ساتھ بہتر تعلقات کے معاشی فوائد پر زور دیتے ہوئے سٹارمر نے کہا کہ آج میں یہاں برطانوی عوام کو ذہن میں رکھتے ہوئے موجود ہوں، چین عالمی سطح پر ایک اہم کھلاڑی ہے اور یہ ضروری ہے کہ ہم ایک زیادہ سنجیدہ تعلقات قائم کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں، بیرون ملک واقعات ہمارے ملک میں ہونے والے ہر واقعہ کو متاثر کرتے ہیں، چاہے وہ سپر مارکیٹ کی شیلف پر قیمتیں ہوں یا ہمارا احساس تحفظ ہو۔قبل ازیں کیئر سٹارمر 60 کاروباری اور ثقافتی رہنماں کے وفد کے ساتھ چین پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ ان کے ہم وطنوں کے لیے فوائد لے کر آئے گا۔دوسری طرف چین نے دورہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیئر سٹارمر کا دورہ برطانیہ کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے اور عملی تعاون کو گہرا کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال انٹرنیشنل اداروں میں بھارتی شہری سیکیورٹی خطرہ بن گئے؟ عالمی رپورٹ میں تشویشناک انکشافات پشاور چھوڑ کر جارہا ہوں، غلام احمد بلور کا سیاست سے علیحدگی کا اعلان سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی 21 ہزار روپے کا تاریخی اضافہ اتھیوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا کی الجزائر کے سفیر براہیم رمانی سے اہم ملاقات تصاویر والی پتنگ، ’نک دا کوکا‘ گانے پر پابندی کیخلاف دائر درخوست پر اعتراض ختم کرنے کا حکمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: برطانوی وزیراعظم اہم کھلاڑی قرار برطانوی وزیر عالمی سطح پر سٹارمر نے نے کہا کہ کے ساتھ
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم