کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ‘ تمام 15 مسافر ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بوگوٹا(انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 15 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ خبررساں اداروں کے مطابق حادثہ وینزویلا کے ساتھ کولمبیا کی مشرقی سرحد کے قریب ایک پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ طیارہ کوکوٹا سے اوکانا جا رہا تھا کہ لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ائیر ٹریفک کنٹرول سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ بعد ازاں امدادی اداروں نے طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی۔ حکام کے مطابق طیارے میں کولمبیا کانگریس کے ایک رکن سمیت 13 مسافر اور 2 عملے کے ارکان سوار تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔
مزید :