Jasarat News:
2026-07-24@07:48:18 GMT

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ عہدے سے ہٹا دیے گئے

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں گل پلازہ سانحہ کے تناظر میں ٹریفک انتظامات کی ناکامی کے باعث ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔

سندھ پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں پیر محمد شاہ کی جگہ مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی تعینات کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر محمد شاہ کو گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد ٹریفک کی بہتر نگرانی اور انتظام نہ کرنے پر عہدے سے ہٹایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع بے بتایا کہ گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد علاقے اور اطراف کے راستوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جس کی وجہ سے فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیموں کو موقع پر پہنچنے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔

واضح رہے کہ گل پلازہ میں یہ المناک واقعہ 17 جنوری کی رات تقریباً 10 بجے کے بعد پیش آیا، واقعے میں 79 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے اور اس سانحے نے نہ صرف شہریوں کو صدمے میں مبتلا کیا بلکہ انتظامی سطح پر بھی شدید سوالات کھڑے کیے۔

ٹریفک انتظامات میں کوتاہی کی تحقیقات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ نئے ڈی آئی جی ٹریفک مظہر نواز شیخ کو تعینات کیا جائے، تاکہ مستقبل میں ایسے ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر ردعمل ممکن ہو سکے۔

سندھ پولیس کے ترجمان نے اس تبدیلی کو انتظامی ضروریات اور شہری تحفظ کے تناظر میں اہم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کراچی میں ٹریفک کے نظام کی بہتری اور ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ گل پلازہ کے بعد

پڑھیں:

سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔

ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔

ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان

عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی  
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی