سڑکیں بن رہی ہیں، کراچی کی ہرسڑکپر جدید بسیں چلیں گی، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
شہر قائد میں میگا پروجیکٹس چل رہے ہیں، وزیراعلی نے حال ہی میں 90ارب روپے مختص کیے ہیں
15ہزار خواتین نے پنک اسکوٹی کیلئے درخواستیں دی ہیں، سینئر وزیر کاسندھ اسمبلی میں اظہار خیال
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں، سڑکیں بن رہی ہیں،شہر کی ہر سڑک پر جدید بس چلے گی۔جمعہ کوسندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو وقفہ دعا کیا گیا، جس میں پاکستان کی بقا و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر سانحہ گل پلازہ کے شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی گئی جبکہ کراچی میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے بھی دعا کی گئی۔پیپلز پارٹی کی رکن ہیر سوہو نے لاہور کے واقعے پر دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کیا اب لاہور کو بھی وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ ہوگا۔اجلاس کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ 14 سال کے بعد سندھ اسمبلی کامن ویلتھ کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے۔پوری سندھ اسمبلی اس عالمی کانفرنس کی میزبان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کو ثابت کرنا ہے کہ ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں ۔ ارکان اسمبلی اس کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں۔ اسپیکر نے بتایا کہ یہ کانفرنس 4 فروری کو سندھ اسمبلی میں ہوگی۔اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے تحریک پیش کی کہ سندھ اسمبلی میں عالمی کانفرنس ہوگی اور اسمبلی ہال کو کانفرنس ہال میں تبدیل کیا جائے، جسے سندھ اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق سوالات کے جواب سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے دیئے۔ایم کیو ایم کے رکن نے ماڈل کالونی کے روٹ پر ریڈ بس کی بحالی سے متعلق سوال کیا جس پر شرجیل میمن نے کہا کہ مزید بسیں کراچی پورٹ پر موجود ہیں ۔ کراچی کی ہر سڑک پر جدید بسیں چلیں گی۔وقفہ سوالات کے دوران شرجیل میمن نے بتایا کہ ٹریفک کے لیے اسمارٹ سسٹم پر کام ہو رہا ہے، سپاہی کے پاس وائرلیس سسٹم ہوتا ہے ۔ ٹریفک نظام آٹو میٹک اور مینوئل دونوں طریقوں سے چلتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی سفارشات کی بنیاد پر سگنلز لگائے جاتے ہیں ۔ ٹریفک کے یوٹرن بھی اسی حساب سے بنائے جاتے ہیں، جس کے بعد انہیں ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے لیے اقدامات کیے تھے کیونکہ شہر میں موجود بس اڈوں کی وجہ سے ٹریفک کا رش بڑھتا تھا، جس پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے فیصلہ کیا کہ بسوں کو شہر سے باہر رکھا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ بس ٹرمینلز سے مفت شٹل سروس چل رہی ہے، سہراب گوٹھ بس اڈے سے بھی شٹل سروس جاری ہے جب کہ کراچی کے بس ٹرمینل والے خود چارج کرتے ہیں اور حکومت کا اس میں ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہو رہا۔سینئر صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ 15ہزار خواتین نے پنک اسکوٹی کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ نجی کمپنی کی جانب سے مفت ٹریننگ دی جا رہی ہے اور جن خواتین نے ٹریفک ٹیسٹ پاس کیا ہوگا انہیں اسکوٹی فراہم کی جائے گی۔انفرا اسٹرکچر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکیں بن رہی ہیں، کے ایم سی اور محکمہ بلدیات سڑکوں کی تعمیر کر رہے ہیں، کراچی میں میگا پروجیکٹس چل رہے ہیں اور حال ہی میں وزیر اعلی سندھ نے 90 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: سندھ اسمبلی نے بتایا کہ شرجیل میمن نے کہا کہ انہوں نے کہ کراچی کے لیے دعا کی
پڑھیں:
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد: (سب نیوز) : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارتِ خزانہ کی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ عائشہ جاوید کو معروف بین الاقوامی اشاعتی ادارے راؤٹلیج (Routledge) کی شہرۂ آفاق کتاب “Women in Public Finance: Stories of Gender in Budgeting” میں بطور معاون مصنفہ شامل کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے محترمہ عائشہ جاوید کی اس شاندار کامیابی کو پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تحریر کردہ باب “Limitless Skies and Endless Dreams” نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے بلکہ جینڈر ریسپانسیو بجٹنگ کے شعبوں میں پاکستانی خواتین کے بڑھتے ہوئے مؤثر کردار کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستانی خواتین کی بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرتی ہیں اور پاکستان کے سرکاری افسران کی غیر معمولی صلاحیت، لگن اور فکری استعداد کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی کامیابیاں خصوصاً نوجوان نسل اور خواتین کے لیے باعثِ ترغیب ہیں کہ وہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے خواتین کی سرکاری اداروں میں مؤثر شمولیت اور قیادت کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ، مساوی مواقع اور شمولیتی ماحول ہی پائیدار ترقی کا راز ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرعطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم