data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کی جانب سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود بھارتی کرکٹ ٹیم کو شیڈول کے مطابق سری لنکا جانا ہوگا۔

اتوار کو پاکستان نے ورلڈ کپ میں شرکت جاری رکھنے، تاہم 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان ملاقات کے بعد کیا گیا، جس کے بعد حکومت پاکستان نے باضابطہ اعلان کیا کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی لیکن بھارت کے خلاف مقابلہ نہیں کرے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس فیصلے میں بنگلہ دیش کے معاملے پر آئی سی سی کے مبینہ جانبدارانہ رویے کو مرکزی حیثیت حاصل تھی، اور پاکستان اس معاملے پر بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا چاہتا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 فروری کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں شیڈول تھا۔ پاکستان کے بائیکاٹ کی صورت میں اس میچ کے دو پوائنٹس پاکستان کو نہیں ملیں گے بلکہ بھارت کو دے دیے جائیں گے۔

تاہم آئی سی سی قوانین کے تحت بھارت کو یہ پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ بھارتی ٹیم میچ کے مقام پر بروقت پہنچے، تمام تیاری مکمل کرے اور مقررہ وقت پر میدان میں پاکستان ٹیم کا انتظار کرے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم آئی سی سی پروٹوکول پر مکمل عمل کرے گی، 15 فروری کو سری لنکا میں شیڈول کے مطابق پریکٹس سیشن کرے گی، پریس کانفرنس میں شرکت کرے گی اور مقررہ وقت پر اسٹیڈیم پہنچے گی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بھارت کے کے مطابق سری لنکا کرے گی

پڑھیں:

سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا

قونصلر صائمہ سلیم— فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل میں بھارت کو لاجواب کر دیا۔

اپنے بیان میں صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جو خود بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، ہمسایوں کے خلاف جارحیت اور خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا مرتکب ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے حالات میں واضح فرق ہے۔

صائمہ سلیم نے کہا کہ ایک طرف سیاسی آزادی ہے اور دوسری طرف جبر، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے، حقوق کا استعمال اور حقوق سے محرومی ایک جیسی چیزیں نہیں ہو سکتیں۔

بھارت دہشت گردی برآمد کرتا ہے، صائمہ سلیم

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی کونسلر صائمہ سلیم نے کہا کہ افغان سرزمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ، بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔

قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں لایا اور آج قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جبر اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، دریائے سندھ کا پانی زندگی کا ذریعہ ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں۔

صائمہ سلیم نے یہ بھی کہا کہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک عالمی سطح تک پھیل چکے ہیں، بھارت میں ہندوتوا نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی بنا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی