جاپانی سفارت خانے کے زیرِ اہتمام پشاور میں جاپانی کیلنڈرز 2026 کی نمائش، پاکستان-جاپان ثقافتی تعلقات کو فروغ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
جاپانی سفارت خانے کے زیرِ اہتمام پشاور میں جاپانی کیلنڈرز 2026 کی نمائش، پاکستان-جاپان ثقافتی تعلقات کو فروغ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2026 سب نیوز
جاپان کے سفارت خانے نے پاکستان-جاپان کلچرل ایسوسی ایشن، خیبر پختونخوا کے تعاون سے گندھارا یونیورسٹی، پشاور میں جاپانی کلینڈرز 2026 کی نمائش کا اہتمام کیا۔
نمائش کا افتتاح پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن، KPK کی صدر Mrs Roeeda Kabir نے کیا۔ اس موقع پر گندھارا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسن خان، Mr غلام نورانی سیتھی اور PJCA کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسماعیل قمر، گندھارا یونیورسٹی کے اساتذہ، ملازمین اور طلباء موجود تھے۔
جاپانی کلینڈرز نمائش جاپان کے سفارت خانے کی سالانہ تقریب ہے۔ اس سال، جاپان کلینڈرز ایسوسی ایشن، ٹوکیو کے تعاون سے 80 کلینڈرز کی نمائش کی گئی۔ ان کلینڈرز میں جاپان کی روایتی اور معاصر فنون، سپورٹس، اتوموبائلز، طبیعت، ثقافتی ورثہ اور معماری کو دکھایا گیا ہے۔
نمائش نے نہ صرف جاپان کی صدیوں پر محیط سماجی-ثقافتی ترقی کی تصویر پیش کی، بلکہ جاپانی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی جمالیاتی خصوصیات کو بھی ظاہر کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، Mrs Kabir نے جاپانی کلینڈرز کی مختلف قسم کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان-جاپان دوستی زندگی کے تمام شعبوں میں مزید فروغ پائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلوچستان میں بڑے پیمانے پر فوج تعینات کرنے کی ضرورت ہے، خواجہ آصف بلوچستان میں بڑے پیمانے پر فوج تعینات کرنے کی ضرورت ہے، خواجہ آصف اسلام آباد میں روایتی اسٹیمپ پیپر کی جگہ ای-سٹیمپ کا کامیاب اجراء وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے سینیٹر پلوشہ خان سے معافی مانگ لی بلوچستان حملے: چین کا پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان تھائی سفارت خانے میں ملکہ سریکیت کی 100 ویں برسی پر دعا اور مدح سرائی بارسلونا: اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت دینے کے لیے قونصلیٹ کے غیر معمولی اقدامات، ہفتہ وار تعطیلات ختم، طویل اوقات میں خدمات جاری — چوہدری...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان جاپان سفارت خانے کی نمائش
پڑھیں:
برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب
برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) : برطانوی ہائی کمیشن نے گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کے موقع پر اسلام آباد میں ایک خصوصی استقبالیہ کا اہتمام کیا، جس میں کھیلوں، حکومت، سول سوسائٹی، میڈیا اور دولتِ مشترکہ کے سابق اسکالرز و فیلوز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب کے ذریعے اسلام آباد میں گلاسگو کی ایک جھلک پیش کی گئی۔ گلاسگو میں دولتِ مشترکہ کھیل 23 جولائی سے 2 اگست 2026 تک جاری رہیں گے۔ دولتِ مشترکہ کے 74 ممالک اور خطوں سے تقریباً 3,000 ایتھلیٹس 10 کھیلوں میں حصہ لیں گے، جن میں پیرا اسپورٹس کے چھ مقابلے بھی شامل ہیں۔
تقریب میں دولتِ مشترکہ بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے برطانیہ کی معاونت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ دولتِ مشترکہ اسکالرشپس اور فیلوشپس گزشتہ 60 برس سے طلبہ اور مستقبل کے رہنماؤں کی معاونت کر رہی ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سی ایم جی او بی ای نے کہا:
’’دولتِ مشترکہ کھیل صرف تمغوں سے کہیں بڑھ کر ہیں۔ یہ لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں، صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں اور یہ ظاہر کرتے ہیں کہ کھیل کس طرح معاشروں کو متحد کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔
پاکستان کی کھیلوں میں ایک شاندار تاریخ ہے اور ملک کے ایتھلیٹس آج بھی نوجوانوں کے لیے تحریک کا باعث بن رہے ہیں۔ جب گلاسگو دولتِ مشترکہ کا خیرمقدم کر رہا ہے، تو ہمیں برطانیہ، پاکستان اور اپنے دولتِ مشترکہ کے خاندان کے درمیان مضبوط روابط کو منانے پر فخر ہے۔‘‘
استقبالیہ میں دوستی اور مواقع کے جذبے کو اجاگر کیا گیا اور مہمانوں نے اسلام آباد میں گلاسگو 2026 کے آغاز کے موقع پر دولتِ مشترکہ کھیلوں کی روح کو منایا۔
استقبالیے سے قبل برطانوی ہائی کمیشن نے ’’کوئین الزبتھ دوم دولتِ مشترکہ ٹرسٹ 100 ینگ لیڈرز ایوارڈز‘‘ حاصل کرنے والے پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک مختصر ایوارڈ تقریب بھی منعقد کی۔
مندرجہ ذیل نوجوان رہنماؤں کو تعلیم، شمولیت، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ٹیکنالوجی اور صنفی مساوات کے شعبوں میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا:
فراح گل رہوجہ، پاک جی پی ٹی کی شریک بانی، پسماندہ آبادیوں میں تعلیم، صحت اور موسمیاتی لچک کے فروغ کے لیے جامع مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہی ہیں۔ حسن اشرف، امید فاؤنڈیشن کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، پاکستان بھر میں چائلڈ لیبر سے وابستہ اور پسماندہ بچوں کے لیے مفت تعلیم کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ حادیقہ بشیر، گرلز یونائیٹڈ فار ہیومن رائٹس کی بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر، کم عمری کی شادی کے خاتمے، صنفی بنیاد پر تشدد سے نمٹنے اور لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہیں۔ جوشوا دل آور، آئی ایس وائی ڈی کے بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر، نوجوانوں کی شمولیت، صحت میں مساوات اور صنفی مساوات کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں، جس میں بہرے نوجوانوں کو ہم عمر تربیت کار کے طور پر تربیت دینا بھی شامل ہے۔گلاسگو 2026، برطانیہ کی جانب سے گلاسگو 2014 اور برمنگھم 2022 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی کامیاب میزبانی کے بعد منعقد ہو رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی اگلی خبرچینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم