بھارت نے تیل کی خریداری روکنے کا کوئی عندیہ نہیں دیا‘ روس
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260204-01-10
ماسکو (مانیٹر نگ ڈ یسک )روسی ایوان صدر کریملن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسے بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری روکنے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے یوکرین جنگ کے باعث روس سے تیل نہ خریدنے کا وعدہ کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے بھارت کے ساتھ ٹیرف کم کرنے کا معاہدہ کیا ہے اور نریندر مودی نے روسی تیل کی خریداری روکنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔فروری 2022ء میں روس کے یوکرین پر مکمل حملے کے بعد مغربی پابندیوں کے باعث روسی تیل کو رعایتی نرخوں پر فروخت کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں بھارت کی جانب سے روسی تیل کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا۔یوکرین اور اس کے مغربی اتحادی روس کی معیشت اور فوج کے لیے اہم آمدنی کے اس ذریعے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اربوں ڈالر کی آمدن روکی جا سکے۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ ابھی تک ہمیں اس معاملے پر نئی دہلی کی جانب سے کوئی بیان موصول نہیں ہوا۔واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 2025 کے اواخر میں بھارت کے دورے کے دوران بھارت کو تیل کی ’بلاتعطل فراہمی‘ کا وعدہ کیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی جانب سے روسی تیل تیل کی
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔