وزیر اعظم 13 سے 15 فروری کو جرمنی کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف تیرہ سے پندرہ فروری کو جرمنی کا دورہ کریں گے۔
وزیرِ اعظم میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شریک ہوں گے، وزیراعظم کے دورے کو شیڈول طے کیا جا رہا ہے، وزیراعظم سائیڈ لائن پر عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات،علاقائی تعاون اور معاشی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیراعظم روان ماہ ویانا آسٹریا کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم کا یہ دورہ دو طرفہ ہوگا، دورے کے دوران دونوں ممالک کے دوران تجارت معیشت پر گفتگو ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کریں گے
پڑھیں:
بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔
رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔