ازبکستان کے صدر شوکت مرزا ئیوف نے کہا کہ پاکستان ہمارا قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار ہے، عالمی اور علاقائی امور پر مل کر آگے بڑھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ازبک صدرشوکت مرزا یئوف کا کہنا تھا کہ بھرپور استقبال اور شاندار میزبانی پر وزیراعظم شہباز شریف کا مشکور ہوں، جس طرح سے میری اور میرے وفد کی شاندار میزبانی ہوئی اس کو بیان نہیں کر سکتا۔ شوکت مرزا یئوف نے کہا کہ آج کا دن میرے لیے بہت یادگار ہے، نشان پاکستان کا اعزاز میرے لیے قابل فخر لمحہ ہے، ڈاکٹریٹ کی ڈگری اور پروفیسرشپ ملنا میرے لیے اعزاز ہے، اعزازی ڈگری اور پروفیسرشپ اعزاز کے ساتھ ذمہ داری بھی ہے۔ ازبک صدر نے کہا کہ ازبکستان کی مائننگ یونیورسٹی میں نسٹ چیئر قائم کی جائے گی، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون سے منازل طے کریں گے، تعلیمی شعبے میں اساتذہ اور طلبہ کا بھی تبادلہ کیا جائےگا۔ شوکت مرزا یئوف نے کہا کہ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا، تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون سمیت تمام شعبوں پر گفتگو ہوئی، تعمیری بات چیت کے نتیجے میں ہم نے تجارتی حجم میں اضافے کے پروٹوکول پر دستخط کیے۔ ازبک صدر نے کہا کہ پاکستان ہمارا قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معاشی استحکام اور ترقی کے لیے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اجداد کے نام پر اسلام آباد میں بابر پارک کے قیام کی تجویز پر اتفاق کرنے پر شکرگزار ہوں، مستقبل میں بھی قریبی روابط یقینی بنائیں گے، پاکستان کےعوام کو رمضان المبارک کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار