خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی 2 بڑی کارروائیاں، 24 دہشت گرد مارے گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کارروائیاں 4 اور 5 فروری کو کی گئیں، جن کا مقصد صوبے میں امن و امان کو درپیش سنگین خطرات کا خاتمہ کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی ضلع اورکزئی میں اس وقت کی گئی جب مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوئیں کہ خوارج کے عناصر علاقے میں موجود ہیں اور تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا آغاز کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں گھیرے میں لے لیا۔
بیان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کیا گیا تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی دہشت گرد سرگرمی کا امکان ختم کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوسری کارروائی ضلع خیبر میں کی گئی، جہاں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مزید 10 خوارج کو مؤثر انداز میں ہلاک کر دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ دہشت گرد بھارتی پراکسی نیٹ ورک کے تحت سرگرم تھے اور صوبے میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں میں ملوث تھے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں علاقوں میں کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی دوسرے دہشت گرد یا سہولت کار کی موجودگی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور شدہ حکمت عملی ’’عزمِ استحکام‘‘ کے وژن کے مطابق دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بروقت کارروائی اور عزم کو سراہا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیامِ امن کے لیے فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابلِ ستائش ہیں اور بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے تک آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے انٹیلی جنس کے مطابق ہلاک کر
پڑھیں:
نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان
تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو اپنی موجودگی اور آپریشنز بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ بیوفورٹ قلعے پر قبضہ ایک “ڈرامائی قدم” اور اسرائیلی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ، مصر اور لبنان سمیت مختلف محاذوں پر سرگرم ہے۔ اور سرحدوں سے باہر سیکیورٹی زونز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اسرائیلی آبادی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ لبنان میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے۔ خصوصاً ان علاقوں میں جہاں ماضی میں حزب اللہ کا اثر و رسوخ رہا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک حزب اللہ کے 8 ہزار جنگجو مارے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک متعدد اسرائیلی ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں، جن میں حالیہ ڈرون حملے میں مارا گیا ایک فوجی بھی شامل ہے۔