وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ عوامی مطالبات کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا پٹہکہ، پنجگراں اور چھون میں استقبال کیا گیا، وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید، وزیر صحت سید بازل نقوی اور وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب بھی موجود تھے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے پر پٹہکہ پہنچنے پر زبردست گل پاشی کی گئی جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے حالیہ انقلابی اصلاحات پر عوام نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ عوامی مطالبات کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے، پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی تاہم حکومت نے سیاست پر عوام کا اعتماد بحال کیا ہے۔ انہوں نے کہا لچھراٹ میں پیپلزپارٹی عوامی فلاح کے بڑے منصوبے بھی لا رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • خارجہ کامیابیاں یا داخلی استحکام؟
  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع