آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے امریکا کو باآسانی 32 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔کولمبو میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں امریکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 73 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکی۔یوں پاکستان نے 32 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے امریکا سے2024 میں شکست کا بدلہ لے لیا۔ امریکا کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔عثمان طارق کو سلمان مرزا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ۔پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان آغا، عثمان خان ، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، عثمان طارق اور ابرار احمد شامل تھے۔امریکا کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا رہا۔ صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کے درمیان 54 رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم ہوئی۔لیکن پھر 54 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد کپتان سلمان علی آغا بھی ایک رن پر پویلین لوٹ گئے۔صاحبزادہ فرحان اور بابر نے دلکش شاٹس لگائے اور فرحان نے نصف سنچری مکمل کی۔پھر بابر 32 گیندوں پر 46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔صاحبزادہ فرحان بھی 73 رنز پر آؤٹ ہوئے۔اس کےعلاوہ شاداب خان نے 12 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 190 رنز اسکور کیے۔ امریکا کی جانب سے شیڈلے وین شاک وک نے4 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکا کا آغاز اچھا ہوا۔اوپنرز کے درمیان 42 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر اندریس گوس 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔امریکا کو دوسرا نقصان موناک پٹیل کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 3 رنز پر پویلین لوٹے۔اس کےعلاوہ شیان جہانگیر 49 اور شبھم رانجانے 51رنز بناکر نمایاں بیٹررہے۔ملند کمار نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔امریکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے 3، شاداب خان نے 2، محمد نواز ، ابرار احمد اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔یوں پاکستان نے امریکا کے خلاف 32 رنز سےکامیابی حاصل کرکے ایونٹ میں مسلسل دوسری جیت حاصل کی۔واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا اگلا میچ 15 فروری کو بھارت کے خلاف کھیلیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مقررہ 20 اوورز میں پاکستان نے رنز بناکر کے خلاف رنز کی

پڑھیں:

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی