گیس اوربجلی کے بلوں میں فکسڈ چارجزعوام پر ظلم ہے، سنی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر توانائی و پیداوار گیس اور بجلی کے بلوں میں فکسڈ چارجز کا خاتمہ کروائیں ،گیس جو کہ شہریوں کو ملتی نہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں عوام کو ذہنی مریض بنایا جارہا ہے عوام ہوٹلوں سے کھانا لینے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ بل اور ٹیکسز وہی ہیں۔ گیس کے بلز میں ترتیب وار ماہانہ فکسڈ چارجز 600، 1000اور 1500روپے جبکہ بجلی کہ بلوں میں 1000روپے فکسڈ چارجز جبرا مسلط کردیے گئے ہیں۔ گیس کی پیداوار ہونے کے باوجود شہریوں کو گیس سپلائی نہیں کی جاتی، اسی طرح موسم سرما میں بھی بجلی کی 8سے 10گھنٹے لوڈ شیڈنگ الگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ الگ ہے۔ نااہل کرپٹ افسران کی سزا عوام بھگت رہے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں عوام کے ساتھ ہونیوالے اس ظلم اور خاموش تماشائی ہیں اسکا حساب لگائیں تو اربوں روپے ماہانہ بنتا ہے۔ حکومت ٹیکسز لگا کر عوام کا خون نچوڑ رہی ہے ملک کا قرضہ بڑھتا جارہا ہے، اپنے شاہانہ اخراجات پورے کیے جارہے ہیں، بسنت کے نام پر حکومت کا کروڑوں روپے برباد کر دیا گیا جو ہلاکتیں ہوئیں جو زخمی ہوئے انکا ذمہ دار کون ہے؟ محمد خالد قادری نے وکلا برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی مفاد میں گیس اور بجلی کے بلوں میں جبرا فکسڈ چارجز کے خاتمے کیلئے عدالت سے رجوع کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فکسڈ چارجز بلوں میں
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔