لندن کے پہلے مسلم میئر صادق خان کا ماہِ رمضان پر بڑا اعلان؛ شہریوں کے دل جیت لیے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صادق خان پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان اور لندن کے پہلے مسلم میئر ہیں، جنہیں اپنی قیادت اور معتدل طرزِ سیاست کے باعث مختلف طبقات میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق میئر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے ایسے متعدد اقدامات کیے جن سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، جبکہ وہ اپنے مسلمان ہونے پر فخر کا اظہار بھی کھلے دل سے کرتے ہیں۔
صادق خان کے مطابق اس سال بھی ماہِ رمضان کی آمد پر پیکاڈلی سرکس اور لیسٹر اسکوائر کو ملانے والی کوونٹری اسٹریٹ کو چاند اور ستاروں کی دلکش روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلسل چوتھے سال اس مقام کو رمضان کی مناسبت سے آراستہ کیا گیا ہے، جہاں 30 ہزار ایل ای ڈی لائٹس شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک پیکاڈلی سرکس اور لیسٹر اسکوائر کے درمیان فضا کو منور رکھیں گی۔
انہوں نے انسٹاگرام پر جاری ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ چار سال قبل لندن مغربی دنیا کا پہلا شہر بنا تھا جسے رمضان کے استقبال کے لیے روشنیوں سے سجایا گیا، اور آج ایک بار پھر یہ شہر امید اور یکجہتی کی علامت کے طور پر جگمگا رہا ہے۔
صادق خان نے مزید کہا کہ رمضان کا مہینہ ایمان کی تازگی، مستحق افراد کی مدد اور اُن لوگوں کے حالات پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جو مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.