2025-10-25@01:03:23 GMT
تلاش کی گنتی: 91282
«داعش کا»:
(نئی خبر)
کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بیکری سے 1500 خراب انڈے اور 10 ہزار مضرِ صحت بیکری آئٹمز ضبط کر لیے۔ ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق ضلع شرقی میں قائم بیکری یونٹس پر چھاپے مارے گئے جہاں ایکسپائر اور خراب انڈوں سے بیکری مصنوعات تیار کی جا رہی تھیں۔ دورانِ کارروائی دو بیکری مینوفیکچرنگ یونٹس کو فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کردیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ایکسپائر اجزاء کا استعمال انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزرات خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں موجود بھارت کے تکنیکی مشن کا درجہ بڑھا کر اب باضابطہ طور پر سفارت خانہ کیا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سفارت خانے کی بحالی کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ جس سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق، بحال شدہ بھارتی سفارتخانہ افغانستان کی جامع ترقی، انسانی امداد اور استعداد کار میں اضافے کے منصوبوں میں بھرپور حصہ لے گا اور یہ سب کچھ افغان عوام کی...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں پائیدار ترقی اور مؤثر حکمرانی کا دارومدار اس بات پر ہے کہ ہر شہری کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ’’آواز ٹو پروگرام ‘‘کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا جس میں سماجی شمولیت، اداراجاتی احتساب، اور عوامی شرکت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ احسن اقبال نے کہا کہ سماجی شمولیت اور ادارہ جاتی احتساب کو قومی ترقیاتی ایجنڈے کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک اُس وقت تک حقیقی ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس کی پالیسیوں میں عوام کی آواز شامل نہ ہو۔...
پاکستان نیوی کا اسمگلنگ کیخلاف شاندار آپریشن، 972ملین ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان نیوی نے منشیات کے خلاف شاندار آپریشن کرتے ہوئے 972 ملین امریکی ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط کرلی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یرموک نے سعودی قیادت میں قائم کومبائنڈ ٹاسک فورس 150کے تحت شمالی بحیرہ عرب میں ایک کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن کیا، آپریشن کے نتیجے میں تقریبا 972 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کی گئیں۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ یہ کامیابی پاکستان نیوی کے علاقائی سمندری سلامتی، عالمی امن اور سمندروں...
پراسیکیوشن سہولت کاری کا الزام ثابت کرنے میں ناکام، عدالت نے شواہد نہ ہونے پر فیصلہ سنا دیا۔ کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے گینگ وار کے مبینہ سرغنہ عزیر جان بلوچ کو غیرقانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کے مقدمے سے با عزت بری کر دیا ہے۔ پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں عزیر بلوچ پر سہولت کاری کے الزامات ثابت نہیں کیے جا سکے، جس پر عدالت نےشواہد کی عدم موجودگی کی بنیاد پر مقدمہ خارج کر دیا۔ سماعت کے دوران عزیر بلوچ کے وکیل حیدر فاروق جتوئی نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں، اس لیے انہیں مقدمے سے بری کیا جائے۔ واضح رہے کہ2012 میں...
قومی ٹیم کے اسپنرنعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کے باعث آئی سی سی رینکنگ میں نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے، اور وہ اب دنیا کے نمبر ون بولر بننے کےبالکل قریب پہنچ گئے ہیں۔ تازہ ترین آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق، لاہور ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف شاندار بولنگ کے بعد نعمان علی نےچار درجے ترقی پاتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اس کارکردگی کے نتیجے میں انہوں نے جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا کو پیچھے چھوڑ دیا، جو اب پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ نعمان اب **پہلی پوزیشن پر موجود بھارت کے روی چندرن ایشون سے صرف معمولی فاصلے پر ہیں۔ فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی بھی تین درجے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز حکومت سندھ اور یونیسکو کے باہمی تعاون سے پاکستان میں ثقافتی نوادرات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس اور تربیتی ورکشاپ کا آغاز کیا گیا۔تین روزہ یہ کانفرنس پاکستان میں ثقافتی نوادرات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف جدوجہد کے عنوان سے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی جا رہی ہے۔تقریب کا اہتمام محکمہ ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے نوادرات و آثار قدیمہ اور یونیسکو کے اشتراک سے کیا گیا، اس کانفرنس کا بنیادی مقصد پاکستان میں ثقافتی ورثے اور نوادرات کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام، مؤثر پالیسی سازی، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔تقریب...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے حسن مرتضیٰ کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب معافی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو مانگنی چاہیے، جن کے کنٹرول میں ہارے ہوئے لوگ بھی نہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سوال اٹھایا کہ کیا حسن مرتضیٰ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف سازش کر رہے ہیں؟ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اپنے گھر پر توجہ دے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی جلد ختم ہو جائےگی، خواجہ آصف عظمیٰ بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ کے بیان کو خود دیکھے گی یا ہم جواب دیں؟ اب معافی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو مانگنی چاہیے جنکے کنٹرول میں انکے ہارے ہوئے لوگ نہیں:عظمی...
پنجاب حکومت ایک ماہ کے اندر نئی حلقہ بندیاں مکمل کرلے، الیکشن کمیشن کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو نئی حلقہ بندیوں کے لیے چار ہفتوں کا وقت دیدیا،جس کے لیے حکمنامہ جاری کردیا۔ ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے متعلق پنجاب حکومت نے نئے قانون کے تحت حدود کا تعین کرنا ہے، پنجاب حکومت نے حلقوں کی حدود بندی کیلئے چار ہفتوں کاوقت مانگا، جب کہ نئے ایکٹ کی منظوری کے بعد حدبندی قانونی تقاضا ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام مراسلے میں کہا گیا ہے کہ...
وزارتِ امورِ کشمیر نے 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ اس حوالے سے وزیرِ امور کشمیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف وفاقی وزارتوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب، ریلیاں اور آگاہی مہمات منعقد کی جائیں گی، جبکہ بیرون ملک پاکستانی سفارت خانے بھی اس دن کو بھرپور طریقے سے منائیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر...
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔ ڈی پی او کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جب کہ مقتولین کی لاشوں کو شناخت کے لیے میر علی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کی تنظیمی سرگرمیوں کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد ایک پہاڑی غار میں چھپے ہوئے تھے جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی جا رہی تھی۔ فورسز نے مناسب وقت پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تمام 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کے...
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 17 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات سے انکار کردیا۔ شرکا کے مطابق پشاور میں نہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور نہ ہی پی ٹی آئی کا کوئی ایم پی اے یا ایم این اے ورکشاپ کے شرکا سے ملنے آیا، جبکہ شرکا کو کھانے کے بجائے پیکٹس تھما دیے گئے۔ اس صورتحال پر سینیئر وزیر بلوچستان سردار عبدالرحمان کھیتران نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے نہ ملنا پشتون، بلوچ اور اسلامی روایات کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ بلوچستان آئیں، ہم آپ کا احترام کریں گے، روایات کے مطابق کھانا بھی پیش کریں گے۔” سردار عبدالرحمان کھیتران...
لندن: توشہ خانہ میں گھڑی کے معاملے پر پاکستانی نجی ٹی وی چینل نے برطانوی عدالت میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے برطانیہ میں گلیکسی براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک یو کے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ یہ کیس اُس پروگرام سے متعلق تھا جو 17 نومبر 2022 کو نشر ہوا، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے مبینہ طور پر بیوروکریٹس کے ساتھ ملی بھگت سے توشہ خانہ کی گھڑی حاصل کی۔ الزام کے مطابق 10 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی صرف 45 ہزار روپے میں خریدی گئی تھی۔ مریم نواز کا مقدمہ یو کے ہائی کورٹ میں دائر کیا گیا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق ایک چھوٹا سیارچہ 2025 PN7 زمین کا نیا چاند بن چکا ہے۔یہ سیارچہ 18 سے 36 میٹر چوڑا ہے اور امریکا کی ہوائی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اسے دریافت کیا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ سیارچہ گزشتہ 60 برسوں سے زمین کے ساتھ موجود ہے اور اگر اس کا مدار برقرار رہا تو یہ 2083 تک زمین کے گرد چکر لگاتا رہے گا۔ماہرین اس طرح کے اجسام کو “منی مون” (Mini Moon) کہتے ہیں، یعنی یہ کوئی اصلی چاند نہیں بلکہ ایک چھوٹی خلائی چٹان ہے جو سورج کے گرد زمین کے ساتھ ساتھ گردش کر رہی ہے۔یہ سیارچہ زمین سے 10 گنا زیادہ دور ہے، اس لیے یہ نہ تو...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور کابل کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کا انحصار اس بات پر ہے کہ حاکم طالبان انتظامیہ افغانستان میں موجود ایسے شدت پسند عناصر کو روکے جو سرحد پار کر کے پاکستان پر حملے کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کی خفیہ ملاقات، فیلڈ مارشل کی امریکا میں کھڑے ہو کر بھارت کو وارننگ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک نے دوحہ میں جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، مگر اس معاہدے کی بنیاد یہی شرط ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے کسی بھی قسم کی دراندازی نہ ہو۔ اگر افغانستان کی طرف سے کچھ بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میٹا نے اپنے پلیٹ فارمز واٹس ایپ، میسنجر، فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین کو آن لائن فراڈ سے بچانے کے لیے اینٹی اسکام پروگرامز متعارف کرادیے۔کمپنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کو آن لائن دھوکا دہی اور حساس معلومات کے غلط استعمال سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔واٹس ایپ میں اب اسکرین شیئرنگ وارننگ فیچر شامل کیا گیا ہے — یعنی اگر کوئی صارف کسی نامعلوم کالر کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے فوری طور پر الرٹ موصول ہوگا۔یہ فیچر خاص طور پر اُن فراڈیوں کو روکنے کے لیے ہے جو او ٹی پیز یا مالی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے اس طریقے کا استعمال کرتے ہیں۔اسی طرح میسنجر میں اے...
جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکر مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ اسلام آباد پولیس نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزمان فیصل جلال اور حفیظ اللہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کا میڈیکل اور فرانزک چیک اپ کروانے کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو آئندہ سماعت پر...
ویب ڈیسک : بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔ بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان گروہ کا قلع قمع کر دیا۔ یکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں 6 دہشتگرد مارے گئے جو پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے۔ دہشتگردوں کی فضائی نگرانی کے بعد ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی سکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں...
سربراہ پاک فضائیہ ظہیر بابر سدھو کا دورہ رومانیہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز بخارسٹ(آئی پی ایس )رومانیہ کے ایئر چیف لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھ سے ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کو بھارتی جارحیت کے خلاف شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کے تاریخی سرکاری دورے کے دوران رومانیہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی سے ملاقات کی۔اس دورے میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے پر...
—فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مذہبی جماعت کے کارکنوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت درج مقدمات کی سماعت کی۔اے ٹی سی لاہور کے جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ایک ملزم سہیل کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا جس کے حوالے سے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم سہیل راہ گیر ہے، پولیس کو مطلوب نہیں۔ مذہبی جماعت کے 14 کارکن جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقلانسداد دہشت گردی کی عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔ دورانِ سماعت پولیس نے ملزمان کو 12 دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا اور ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔تھانہ نواں کوٹ...
—فائل فوٹو پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں سے متعدد شہری جاں بحق ہوئے، اسرائیلی کارروائیاں شرم الشیخ امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی بربریت جاری، تازہ حملوں میں 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمیاسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری سے اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق...
—فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بر وقت اور مؤثر کارروائی میں تمام 6 دہشت گرد مارے گئے۔ نوشکی: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 3 جوانوں سمیت 5 افراد شہید، آئی ایس پی آرآئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 3 جوان اور 2 معصوم شہری شہید ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد پہاڑی غار میں...
وزارتِ امورِ کشمیر نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزیر امور کشمیر انجینیئر امیر مقام کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف وفاقی و صوبائی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا ہے، پاکستان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینیئر امیر مقام نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیوں اور ان کی طویل جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز کے ظلم و ستم آج بھی جاری ہیں، ہزاروں کشمیری شہادت اور قید و بند کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت میں صدر دروپدی مُرمو کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ پیش آنے والا ایک غیر معمولی واقعہ توجہ کا مرکز بن گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق صدر مُرمو ریاست کیرالہ کے چار روزہ سرکاری دورے پر پہنچیں تو پرامادم اسٹیڈیم میں لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر کا ہیلی پیڈ اچانک ایک جانب سے دھنس گیا۔رپورٹس کے مطابق ہیلی پیڈ دھنسنے سے ہیلی کاپٹر بھی ایک طرف جھک گیا، جس پر موقع پر موجود پولیس اور فائر بریگیڈ اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو دھکا لگا کر دھنسی ہوئی جگہ سے باہر نکالا۔خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صدر مُرمو کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر علی پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ خاندانوں کو امدادی رقوم کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ متاثرین اب ATM کارڈ کے ذریعے 50 ہزار روپے نقد امدادحاصل کر سکیں گے۔ وزیراعلیٰ کی وزارتی ٹیم، سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں علی پور پہنچی، جہاں سیلاب سے متاثرہ افراد کی دادرسی کا عمل شروع کیا گیا۔ متاثرین کو جانی نقصان، گھروں کے گرنے یا مویشیوں کے ضیاع پر یہ رقم دی جا رہی ہے۔ امدادی پیکج کے تحت نہ صرف کیش فراہم کیا جا رہا ہے بلکہ ہر مستحق خاندان کوبینک اکاؤنٹ اور ATM کارڈ بھی جاری کیا جا رہا ہے، تاکہ امداد کی ترسیل شفاف، تیز اور...
پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں۔دفتر خارجہ نے اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں قابض اسرائیلی افواج کے نئے حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں شرم الشیخ میں مسلم و عرب ممالک، امریکہ، یورپ اور اقوام متحدہ کی قیادت کی موجودگی میں طے پانے والے امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے....
گاڑیوں میں ہائی آکٹین فیول کے استعمال سے متعلق عوام میں پائی جانے والی کئی غلط فہمیوں کو آٹو ماہرین نے مسترد کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق، ہائی آکٹین فیول ہر گاڑی کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتا بلکہ زیادہ تر صورتوں میں یہ صرف ایک اضافی خرچ ہے جس کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا۔ پاک ویلز کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ عام مکینکس کا افسانہ ہے کہ ہائی آکٹین فیول ہر گاڑی کو تیز رفتار اور طاقتور بنا دیتا ہے۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ صرف وہ گاڑیاں جن کے انجن ہائی کمپریشن یا ٹربو انجن ہوتے ہیں، وہ اس ایندھن سے فائدہ اٹھاتی ہیں، باقی عام گاڑیوں کے لیے یہ صرف پیسے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کگیسو رباڈا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 119 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی پہلی اننگز کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 404 رنز بنائے۔رباڈا 11ویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور صرف 61 گیندوں پر 71 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔انہوں نے دسویں وکٹ کے لیے متھوسامے کے ساتھ 98 رنز کی قیمتی شراکت قائم کر کے ٹیم کو پہلی اننگز میں 71 رنز کی برتری دلائی۔رباڈا نے جنوبی افریقی کرکٹ میں 11ویں نمبر پر کھیلنے والے بیٹر کا سب سے...
پیرس کے مشہور لوو میوزیم سے دن دہاڑے چوری کیے گئے شاہی زیورات کی مالیت 88 ملین یورو بتائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگراں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟ یورپی میڈیا کے مطابق فرانسیسی عوامی پروسیکیوٹر کے مطابق یہ تخمینہ میوزیم کے کیوریٹر نے فراہم کیا۔ یہ مالیت تقریباً 76 ملین پاؤنڈ یا 10 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی بنتی ہے۔ فرانسیسی پروسیکیوٹر لور بیکو نے ریڈیو آر ایل ٹی سے گفتگو میں کہا کہ یہ رقم واقعی غیرمعمولی ہے مگر اصل نقصان فرانس کے تاریخی ورثے کو پہنچا ہے۔ چوری شدہ اشیا میں شاہی زیورات اور وہ نایاب تحائف شامل ہیں جو نپولین بوناپارٹ نے اپنی...
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے نہ ملنے کا فیصلہ، شرکا اور بلوچستان حکومت کا اظہارِ افسوس
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات سے معذرت کرلی، جس پر شرکا اور بلوچستان کے حکام کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ ورکشاپ میں شریک افراد کے مطابق، نہ صرف وزیراعلیٰ کے پی نے ملاقات سے گریز کیا بلکہ پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کسی رکن اسمبلی — نہ ایم پی اے اور نہ ایم این اے — نے بھی ورکشاپ کے شرکا کو خوش آمدید نہیں کہا۔ اس کے علاوہ، شرکا کو دیے جانے والے کھانے بھی صرف پیکٹس کی صورت میں پیش کیے گئے، جسے غیر روایتی اور بےرخی پر مبنی رویہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بلوچستان کے سینیئر وزیر سردار عبدالرحمان...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھاؤ کا شکار رہیں، جب کہ دن کے اختتامی لمحات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سمیٹنے کے باعث مارکیٹ میں نمایاں مندی دیکھی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی طور پر دن بھر محدود دائرے میں ٹریڈ کرتا رہا، تاہم سیشن کے آخری گھنٹوں میں فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس ایک موقع پر 166,230.89 کی نچلی سطح تک گر گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس 1,100 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 793.56 پوائنٹس یعنی 0.47 فیصد کمی کے ساتھ 166,553.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔ Market Close Update: Negative Today! ???????????? KSE 100 ended...
اسکردو: وزارت امور کشمیر نے 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ امیر مقام نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں، بھارت کے مظالم آج بھی جاری ہزاروں کشمیری شہید و قید کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر اجاگر ہو رہا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ وزارتِ امورِ کشمیر نے یومِ سیاہ کے لیے نیا لائحہ عمل تیار کرلیا۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس...
بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنۃ الہندوستان کیخلاف سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، دالبندین، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں تمام 6 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے، دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے...
نجی مال میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ ، ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) تھانہ مارگلہ کی حدود میں نجی مال میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کی جانب سے گرفتار دونوں ملزمان نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کر لیا۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم فیصل جلال اور حفیظ اللہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا ، عدالت نے ملزمان کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کی جانب سے میڈیکل چیک اپ کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس پر سماعت کی ،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں...
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کے دوران تقسیمِ کھجور پروگرام پاکستان 2025 کا باضابطہ آغاز کردیا۔ یہ منصوبہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید بن المالکی کی جانب سے باضابطہ طور پر شروع کیا گیا، جس میں مہمانِ خصوصی سینیٹر شاہین خالد بٹ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سمیت مختلف سرکاری اداروں، بین الاقوامی تنظیموں اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس منصوبے کے تحت کنگ سلمان ریلیف سینٹر پاکستان بیت المال کے تعاون سے پاکستان کے تمام صوبوں جن میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں میں اعلیٰ معیار کی سعودی کھجوریں تقسیم کرے گا۔...
بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کو ناکام بناتے ہوئے ان کے ٹھکانے کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے پہاڑی پر واقع غار میں پناہ لی ہوئی تھی، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی جا رہی تھی۔ موزوں وقت پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس مؤثر کارروائی کے نتیجے میں تمام چھ دہشت گرد مارے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب کارروائی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کی بہترین ہم آہنگی کا نتیجہ...
دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس )بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دالبندین، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کردیا صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیاں جاری ہیں ، بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں 6دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی، سکیورٹی فورسز...
راولپنڈی: ٹیسٹ سیریز کے تیسرے روز جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ایک شاندار کم بیک کرتے ہوئے نہ صرف پہلی اننگز میں برتری حاصل کی بلکہ 28 سال پرانا تاریخی لمحہ بھی تازہ کر دیا۔ پاکستان کی پہلی اننگز کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم مشکل میں دکھائی دی جب محض 235 رنز پر اس کی 8 وکٹیں پویلین لوٹ چکی تھیں۔ ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان واضح برتری حاصل کرے گا، مگر پروٹیز کے ٹیل اینڈرز نے حالات کا رخ پلٹ دیا۔ سینورن متھوسوامے اور کیشو مہاراج نے نہ صرف وکٹ کو سنبھالا بلکہ 71 قیمتی رنز کی شراکت قائم کی۔ اس کے بعد متھوسوامے نے کگیسو ربادا کے ساتھ مل کر مزید 98...
پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے معروف اداکار اور موسیکار ہارون شاہد نے گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے پاکستان آئیڈل کے ججز پر کی جانے والی تنقید کا سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض افراد صرف توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسے بیانات دیتے ہیں۔ ہارون شاہد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ یہ بحث غیرمعمولی اور بے وقوفانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل تشویشناک بات یہ ہے کہ انہیں فواد خان اور بلال مقصود جیسے نامور موسیقاروں کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔ What a stupid debate! The fact that she doesn't know about Fawad and Bilal Bhai as musicians is the real alarming thing in all of...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کی ہے اور مستقبل میں روسی تیل کی درآمد مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے حالیہ گفتگو میں روس یوکرین جنگ، خطے کی صورتحال اور توانائی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے روس سے تیل کی درآمد میں واضح کمی کی ہے اور مستقبل میں مزید کمی کا عمل جاری رہے گا، امریکا اس بات کا خواہاں ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا جلد خاتمہ ہو...
چیئرمین امور کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے مظفرآباد کی بلال مسجد کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں بھارتی گولہ باری سے شہید خادمِ مسجد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کے چیئرمین رانا قاسم نون نے اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ مظفرآباد میں پاک بھارت کشیدگی میں شہید ہونے والی بلال مسجد کا دورہ کیا۔ رانا قاسم نون نے کہا کہ ہم یہاں بھارتی جارحیت کی مذمت کے لیے آئے ہیں۔ رات کے اندھیرے میں بھارت نے عبادت گاہ پر حملہ کیا، جو انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کہیں بھی عبادت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا نے ٹیل اینڈرز کی شاندار بیٹنگ کے باعث پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 71 رنز کی برتری حاصل کرنے کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 235 رنز پر 8 وکٹیں گنوا چکی تھی، تاہم ٹیل اینڈرز نے غیر معمولی مزاحمت کرتے ہوئے مزید 169 رنز کا اضافہ کیا اور اسکور 404 تک پہنچایا۔سینورن متھوسوامے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے کیشو مہاراج کے ساتھ 71 رنز اور پھر کگیسو ربادا کے ساتھ 98 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔ متھوسوامے 89 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ربادا 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کمی کی درخواست پر سماعت 29 اکتوبر کو کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں باقاعدہ درخواست جمع کرا دی گئی ہے، جس میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 37 پیسے فی یونٹ کمی مانگی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کمی کی درخواست پر سماعت 29 اکتوبر...
پشاور: خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کابینہ کے ارکان کو دی گئی سرکاری مراعات اب تک بدستور قائم ہیں، اور ان میں سے کوئی بھی تاحال واپس نہیں لی گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، علی امین گنڈاپور کے دور حکومت میں وزرا، مشیروں اور معاونینِ خصوصی کو دی گئی سرکاری گاڑیاں اور رہائش گاہیں اب بھی ان کے زیرِ استعمال ہیں۔ گویا اختیارات ختم ہونے کے باوجود سہولیات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ، ان سابق حکومتی شخصیات کے لیے تعینات پی آر اوز (پبلک ریلیشنز آفیسرز)، پی ایس (پرائیویٹ سیکریٹریز) اور دیگر عملے کو بھی تاحال ان کے اصل محکموں میں واپس بھیجنے کے احکامات جاری نہیں کیے گئے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا...
پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں سب سے وزنی کدو کے سالانہ مقابلے ہیویئسٹ پمپکن کانٹیسٹ کا انعقاد ہوا، جس میں 546 کلوگرام وزنی کدو نے سب کو پیچھے چھوڑ کر نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ ملک کا نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست آئیووا کے کسان نے سب سے بڑا بینگن اُگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا یہ ریکارڈ شکن دیو ہیکل کدو، جس کا نام کلیمنٹیانا رکھا گیا ہے، کسان پرزیمیسلاف گروچالا نے تیار کیا۔ اس کامیابی پر انہیں 4 ہزار 500 پولش زلوٹی یعنی تقریباً ایک ہزار 235 امریکی ڈالرز کا انعام دیا گیا۔ Good seed, good soil, and good luck — the winner of a contest in Warsaw, Poland, shared...
خیبرپختونخوا پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا تھا۔ فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس حکام نے وزیر داخلہ کو صوبے میں افسران کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا تھا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس نے وفاقی وزیر داخلہ سے بلٹ پروف گاڑیوں کا مطالبہ کیا تھا۔ فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کے پی سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلانوزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کو جنوبی اضلاع...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو گندم خریداری کی اجازت کامیابی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من سے کم نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو مراعات دے کر چاہتے ہیں کہ وہ زیادہ گندم پیدا کریں، اتنا اسٹاک ہو کہ گندم امپورٹ نہ کرنی پڑے، اس وقت محکمہ خوراک سندھ کے پاس 12 لاکھ 65 ہزار ٹن گندم ذخیرہ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت اور دیگر اسٹیک ولڈرز کے پاس مجموعی طور پر 20 لاکھ ٹن گندم ہے، غریب کسانوں کو مراعات کی نگرانی محکمہ زراعت کرے گا، چھوٹے...
معروف کامیڈین برکت علی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی سے جڑا ایک حساس اور جذباتی پہلو شیئر کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک اس لیے شادی نہیں کی کیونکہ وہ اپنی بیمار والدہ کی خدمت میں کوئی کوتاہی نہیں چاہتے۔ برکت علی نے بتایا کہ جب ان کے والد کا انتقال ہوا، اُس وقت وہ صرف 14 برس کے تھے۔ والد کینسر کے مریض تھے، لیکن کم عمری کے باعث وہ ان کی خدمت نہ کر سکے — اور یہی کمی آج تک اُن کے دل میں ایک ملال کی صورت میں موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا، “میری والدہ گزشتہ 20 سال سے بستر...
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلٹ پروف گاڑیاں: خیبرپختونخوا نے واپس کیں بلوچستان نے مانگ لیں دہشتگردی کے محاذ پر سیاسی گرما گرمی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ فورسز نے دالبندین بلوچستان میں ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشتگرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موزوں وقت پر ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع...
خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شاہی تنگی کے جنگل میں موجود ایک غار پر گھات لگا کر سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کی، جہاں خوارج اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ایک خارجی کو ہلاک کردیا جب کہ اس کے دیگر ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی باجوڑ کے علاقے میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں فورسز نے شاہی تنگی جنگل میں موجود خارجی دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا مکمل طور پر صفایا کردیا۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شاہی تنگی کے جنگل میں موجود ایک غار پر گھات لگا کر سکیورٹی فورسز...
اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ نے مراسلہ جاری کر دیا جس میں حساس اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے جوڈیشل افسران کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے حساس اضلاع میں خدمات انجام دینے والے جوڈیشل افسران کو مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ نے مراسلہ جاری کر دیا جس میں حساس اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے جوڈیشل افسران کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ مراسلے میں بتایا گیا کہ 15 جولائی 2025 کو ہائیکورٹ کے انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں حساس اضلاع میں ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے جوڈیشل افسران کی حوصلہ کی منظوری ہوئی۔ ٹانک، جنوبی وزیرستان، کرم اور تحصیل میران شاہ میں جوڈیشل افسران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے واپس کی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان حکومت کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا۔یہ فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی درخواست کے بعد سامنے آیا، جنہوں نے سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر داخلہ سے اپیل کی تھی کہ خیبرپختونخوا کی جانب سے واپس کی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو فراہم کی جائیں تاکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے اور حساس نوعیت کے علاقوں میں تعینات حکام کی سکیورٹی مضبوط کی جا سکے۔سرفراز بگٹی کی اس درخواست پر محسن نقوی نے فوری ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا سے واپس آنے والی بلٹ پروف گاڑیاں اب بلوچستان...
حسن علی :استحکام پاکستان پارٹی نے ٹرانس جینڈرز کو پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ صدراستحکام پاکستان پارٹی پنجاب تسکین خاکوانی سے خو اجہ سرا کمیونٹی کی فوکل پرسن سونیا ناز اور فرمان عرف زینی نے ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنی کمیونٹی کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرصدراستحکام پاکستان پارٹی پنجاب تسکین خاکوانی نےسونیاناز اورفرمان علی زینی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ استحکام پاکستان پارٹی میں خواجہ سراؤں کی تعداد کے لحاظ سے الگ ونگ تشکیل دیا جائے گا،یہ فیصلہ خواجہ سراؤں کے مسائل اسمبلی میں اجاگر کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے
جنوبی وزیرستان لوئر کا سب سے بڑا طبی مرکز، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا، ایک سنگین مالی بحران میں مبتلا ہے۔ جدید عمارت، بہتر انفراسٹرکچر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے کے باوجود، یہ اسپتال گزشتہ 10 ماہ سے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث مکمل طور پر مفلوج ہوتا جا رہا ہے۔ اسپتال کے 33 کروڑ روپے کے واجبات تاحال ادا نہیں کیے گئے، جبکہ ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملہ کئی ماہ سے تنخواہوں کے بغیر کام کرنے پر مجبور ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سرکاری اسپتال لیڈی ریڈنگ کے روم چارجز 10 ہزار روپے مقرر، اصل ماجرا کیا ہے؟ ہیلتھ منیجر ڈی ایچ کیو وانا جان محمد نے بتایا کہ ہماری تنخواہیں گزشتہ 10 ماہ سے بند ہیں۔ عملہ شدید...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کے مقدمے سے گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کو باعزت بری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ پراسیکیوشن گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کے خلاف سہولت کاری کا جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر ملزم عزیر جان بلوچ کو مقدمے سے بری کر دیا۔ کیل صفائی حیدر فاروق جتوئی ایڈووکیٹ نے موقف دیا تھا کہ ملزم عزیر بلوچ کے خلاف کسی قسم کے کوئی شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔ عزیر بلوچ بے قصور ہے اسے مقدمہ سے بری کیا جائے۔ پولیس...
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جرمن کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ جرمن سفیراِنا لیپل کی قیادت میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفد نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، جس میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحاتی پالیسی پر روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب مضبوط بنیادوں پر استحکام کی جانب گامزن ہے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے برابر ہو چکے ہیں اور مالی سال کے اختتام تک یہ تین ماہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اسی طرح افراطِ زر کی شرح 5 سے 7 ات فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی ہے جب کہ...
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا جس میں دو طرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران انہوں ںے چیف آف دی رومینین ایئر فورس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ائیر چیف کے رومانیہ ایئر فورس ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر رومانیہ ایئر فورس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا بعدازاں دونوں فضائی سربراہان کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مشترکہ فضائی مشقوں، تربیتی تبادلوں اور...
ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح اور گرتے ہوئے درجہ حرارت کیوجہ سے آنے والے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں موسم کا مزاج بگڑ گیا ہے۔ سردی اور دھند کے ساتھ ساتھ اب دیوالی کے بعد پھیلی فضائی آلودگی نے دارالحکومت کے مکینوں کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ دیوالی کے بعد سے پورا دہلی شہر گیس چیمبر میں تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے۔ اس بار سبز پٹاخوں کے ذریعہ آلودگی پر قابو پانے کی کوشش بھی ناکام ثابت ہوئی۔ دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) "بہت خراب" زمرے میں پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آج صبح دہلی گھنے دھند کی پیش گوئی جاری تھی، جو...
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی رپورٹ کے مطابق، قومی اسمبلی کے 25 فیصد ارکان نے 19ویں اجلاس کی کسی بھی نشست میں شرکت نہیں کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 111 ارکان نے تمام نشستوں میں شرکت کی، جبکہ 216 ارکان نے کم از کم ایک نشست سے غیر حاضری اختیار کی۔ ان میں سے صرف 50 ارکان نے رخصت کی درخواست دی، جب کہ 166 بغیر اجازت غیر حاضر رہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم نے کسی نشست میں شرکت نہیں کی اور اپوزیشن لیڈر کا عہدہ اجلاس کے دوران خالی رہا۔ مزید پڑھیں:پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کیسا رہا؟فافن نے رپورٹ جاری کردی فافن کا کہنا ہے کہ چار وفاقی وزراء اور...
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا سرکاری دورہ، فضائی دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
رومانیہ کے سرکاری دورے پر گئے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو رومانیہ کے ایئرفورس ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ایئر چیف نے رومانیہ کی فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات میں فضائی عملے کے تبادلے، تربیت کے فروغ اور فضائی دفاعی تعاون کو ادارہ جاتی سطح پر مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں دفاعی تعلقات کے فروغ، مشترکہ مشقوں، تربیتی پروگرامز، خطے کی سلامتی اور عالمی امن پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ رومانین ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بھارتی جارحیت کے مقابل شاندار کارکردگی کو سراہا۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور عراق کی فضائیہ کا مشترکہ مشقوں اور تربیتی...
ملتان: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر علی پور کے سیلاب زدگان کے لیے امدادی رقوم کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ کی وزارتی ٹیم سینیئر منسٹر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں علی پور پہنچ گئی۔ سیلاب کے دوران جانی نقصان، مکان گرنے یا مویشی کی گمشدگی پر امدادی رقم کی ادائیگی ہوگی۔ علی پور میں سیلاب متاثرین کو 50ہزار روپے نقد اور اے ٹی ایم کارڈ دیے جائیں گے۔ سیلاب بحالی پروگرام کے تحت متاثرین اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے امدادی رقم حاصل کر سکتے ہیں۔ اعلیٰ سطح کی وزارتی ٹیم میں خواجہ سلمان رفیق، مریم اورنگزیب، رانا سکندر حیات، کاظم علی پیر زادہ اور صہیب بھرتھ بھی شامل ہیں۔ پنجاب بھر میں...
26ویں آئینی ترمیم سے متعلق جسٹس محمد علی مظہرنے ریمارکس دیے کہ سب وکلا فل کورٹ مانگ رہے ہیں مگرطریقہ کارکوئی نہیں بتارہا جب کہ جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے ہم کان اور آنکھیں بند کرکے کسی کو ریلیف نہیں دے سکتے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آٹھ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ سابق سینیٹر افراسیاب خٹک کے وکیل خواجہ احمد احسن نے دلائل میں استدعا کی کہ 26ویں آئینی ترمیم سے پہلے والا سولہ رکنی فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اگربنچ کیس سن نہیں سکتا توآرڈرکیسے دے سکتا ہے؟ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل 191 اے میں کوئی قدغن نہیں ہے، یہ پروسیجرل آرٹیکلزہیں یہ آرٹیکل...
کراچی: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پی ایم ڈی سی کا بہترین امتحان ہونے جا رہا ہے، اگر کوئی پرچہ آوٹ ہوا تو صوبہ ذمہ دار ہو گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے امتحانات پر ہر سال سوالات اٹھتے ہیں، ہر صوبے کا میڈیکل سلیبس الگ ہے، اس پر کہا جاتا ہے آؤٹ آف سلیبس سوال آ گیا، پی ایم ڈی سی نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چھ ہزار سوالات کا ’کوئسچن بینک‘ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر صوبے کو تین تین سوالنامے دے دیے گئے ہیں، صوبے کی مرضی ہے کون سا سوالنامہ دے،...
جے رام رمیش نے کہا کہ اپنی طرف سے امریکی صدر نے دیوالی کی مبارکباد کے علاوہ روس سے بھارت کی تیل کی درآمدات پر بھی بات کی اور انہیں یقین دلایا گیا ہے کہ ان درآمدات کو روک دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو دہرانے پر مودی حکومت پر نشانہ لگایا کہ بھارت روس سے زیادہ تیل نہیں خریدے گا۔ کانگریس نے کہا کہ چھ دنوں میں یہ چوتھا موقع ہے جب امریکی صدر نے بھارت کی پالیسی کا اعلان کیا۔ اپوزیشن پارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جو بات چھپاتے ہیں، ٹرمپ اسے اجاگر کر دیتے ہیں۔ کانگریس کا یہ ردعمل مودی...
ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مصنوعی ذہانت (AI) سے چلنے والے (Likeness Detection Tool) کو زیادہ تخلیق کاروں کے لیے متعارف کرا رہا ہے، تاکہ وہ اپنی جعلی یا مصنوعی ویڈیوز کی نشاندہی اور ہٹانے کی درخواست کر سکیں۔ یہ فیچر اس وقت یوٹیوب اسٹوڈیو (YouTube Studio) میں دستیاب ہے، جہاں تخلیق کار اپنی شناخت کی تصدیق کے بعد Content Detection ٹیب میں جا کر وہ ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں جن میں ان کا چہرہ بدلا گیا یا AI سے تیار کیا گیا ہو۔ اگر کوئی ویڈیو بغیر اجازت کے ان کے چہرے کا استعمال کرے تو وہ ریموول ریکویسٹ (Removal Request) جمع کرا سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں:یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کر...
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی نے پنجاب مقامی حکومت ایکٹ 2025ء منظور کیا ہے، الیکشن کمیشن کو پنجاب حکومت کی جانب سے خط موصول ہوا، پنجاب حکومت نے نئے قانون پر عملدرآمد کے لیے 4 ہفتوں کی مہلت مانگی ہے۔تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو معاملے کا جائزہ لیا، پنجاب مقامی حکومت ایکٹ 2022ء اب متروک ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن نئے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروائے گا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نئے قانون کے تحت شہری اور دیہی کونسلز کا ڈھانچہ تبدیل ہو گیا ہے، پنجاب...
— اسکرین گریب شکارپور پولیس کے مطابق پولیس لائن میں ڈاکوؤں کی سرنڈر پالیسی کے تحت تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، آج کچے ڈاکو غیر مشروط ہتھیار ڈال دیں گے۔پولیس کے مطابق سرنڈر پالیسی کے تحت منعقدہ تقریب میں انتہائی مطلوب ڈاکوؤں کے سرغنہ بیلو تیغانی کا ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنے کا امکان ہے۔ان کے مطابق بدنامِ زمانہ بیلو تیغانی کے سر کی قیمت حکومت نے 1 کروڑ روپے مقرر کی ہے۔ حکومت سندھ کی سرینڈر پالیسی کے تحت ڈاکو ہتھیار ڈال رہے ہیں۔اس تقریب میں ڈاکوؤں کا جمع کروایا گیا جدید اسلحہ بھی رکھا گیا ہے، جس میں کلا شنکوف، راکٹ لانچر، اینٹی ایئرکرافٹ گن سمیت دیگر جدید ہتھیار شامل ہیں۔پولیس کے مطابق 50 سے زائد کچے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایندھن کی ممکنہ قلت کے خطرے نے سنجیدہ صورت اختیار کر لی ہے اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے حکومت کو سخت خبردار کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔کونسل نے وزارتِ توانائی اور پیٹرولیم ڈویژن کو ایک ہنگامی خط ارسال کیا ہے، جس میں اس مسئلے کی سنگینی اور ممکنہ خطرات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے نئے ضابطے کے تحت آئل کمپنیوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے لازمی بینک گارنٹی طلب کی جا رہی ہے، جس پر او سی اے سی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خط میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر حکومت نے یہ شرط...
قومی علماء و مشائخ کونسل پاکستان نے ہفتہ سیرت کی طرح ملک بھر میں ہفتہ نماز اور ہفتہ زکوٰۃ منانے کا اعلان کیا ہے۔ قومی علماء و مشائخ کونسل پاکستان کا اجلاس آج وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ اندرونی و بیرونی صورتِ حال، قومی یکجہتی، مذہبی ہم آہنگی اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے منبر و محراب کے مثبت کردار پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں اس امر پر اتفاقِ رائے کیا گیا کہ اسلام نے منبر و محراب کو اصلاحِ معاشرہ، تعلیمِ دین اور فکری رہنمائی کا بنیادی ذریعہ قرار دیا ہے۔ علمائے کرام اور مشائخ عظام قوم کے فکری و روحانی رہنما ہیں، جو امن، اخوت...
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا عدالتی حکم معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق حکم کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے، سنگل بینچ کے اُس حکم کو معطل کر دیا جس میں 120 روز میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ سنگل بینچ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پراپرٹی ٹیکس کیس میں فیصلہ دیتے ہوئے حکومت کو چار ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔سنگل بینچ نے اپنے فیصلے کے...
وفد نے اعلان کیا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کی جانب سے استاد محترم کو ’’اسلامی فلسفہ و علوم‘‘ میں اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا جائیگا، جو اُن کے علمی و فکری مقام کے شایانِ شان ہے۔ اس اعزازی ڈگری کا اجراء جلد کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد کی استاد محترم علامہ سید جواد نقوی سے جامعہ العروۃ الوثقیٰ میں ملاقات،، اتحادِ اُمت، علمی خدمات اور اعزازِ فضیلت کے حوالے سے خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد میں ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان، انجنیئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن، علامہ عین الحق بغدادی ناظم امتحانات نظام المدارس پاکستان، کرنل (ر) خالد جاوید ڈائریکٹر ایچ آر منہاج القرآن اور...
واشنگٹن:(ویب ڈیسک)روس یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد بھارت نے مغربی دباؤ کے باوجود روس سے رعایتی نرخوں پر تیل خریدنا شروع کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کی ہے اور مستقبل میں مزید تیل نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے حالیہ بات چیت میں روس یوکرین جنگ، خطے کی صورتحال اور توانائی کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’’بھارت نے روس سے تیل کی درآمد میں واضح کمی کی ہے اور مستقبل میں مزید کمی کا عمل جاری رہے گا۔‘‘...
ایندھن کی قلت کا معاملے میں صورت حال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کے لازمی بینک گارنٹی کے مطالبے پر آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے وزارت توانائی، پیٹرولیم ڈویژن کو ہنگامی خط ارسال کردیا، جس میں صورت حال کی سنگینی سے آگاہ کیا گیا ہے۔ او سی اے سی نے اپنے خط میں بتایا ہے کہ اگر بینک گارنٹی کا مسئلہ برقرار رہا تومستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ نہیں کی جاسکے گی اور امپورٹ نہ ہونے کی صورت میں سپلائی چین کے اثرات کی ذمہ دار انڈسٹری نہیں ہوگی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کئی سال سے حکومتوں کو...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کی ہے اور مستقبل میں مزید تیل نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے حالیہ بات چیت میں روس یوکرین جنگ، خطے کی صورتحال اور توانائی کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’’بھارت نے روس سے تیل کی درآمد میں واضح کمی کی ہے اور مستقبل میں مزید کمی کا عمل جاری رہے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں امن و استحکام کے لیے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے جلد خاتمے کا خواہاں...
اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے متعلق کیس، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے اور بعض نئے علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے متعلق میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے احکامات جاری کیے۔ واضح رہے کہ سنگل بینچ نے اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں ایک بڑی کارروائی کے دوران اربوں روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے کر نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 کے تعاون سے انجام دی گئی۔ اس مشن میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یرموک نے مرکزی کردار ادا کیاـامریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کامیاب آپریشن پر پاکستان نیوی کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی بین الاقوامی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف تعاون کی ایک مثالی مثال ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ...
اسلام آباد:(نیوزرپورٹر)حکومت کی جانب سے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی پیکیج تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی ریلیف پیکیج کی تیاری کررہی ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں 3 سال کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک کی کمی کا امکان ہے۔زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مقرر کیے جانے کی توقع ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے 3 سالہ ریلیف پیکیج تیار کر لیا ہے۔پاور ڈویژن کی جانب سے تیار کیے...
( ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی درخواست پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کو فوری بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا اعلان کر دیا۔ ایکس پر وزیراعلی بلوچستان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بُلٹ پروف گاڑیاں فوراً بلوچستان بھیج دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو بلٹ پروف گاڑیاں ملنے پر انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو تقویت ملے۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے انکار کے بعد سرفراز بگٹی نے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔ ایکس سے جاری بیان میں انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محکمہ موسمیات نے رواں سال موسمِ سرما کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس بار ملک میں سردی کی شدت معمول سے کم رہے گی۔ محکمہ کے ترجمان انجم نذیر کے مطابق نومبر، دسمبر اور جنوری کے دوران درجہ حرارت اوسط سے کچھ زیادہ رہنے کا امکان ہے، خصوصاً شمالی علاقوں میں بھی موسم گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نسبتاً گرم رہنے کی توقع ہے۔ترجمان نے بتایا کہ اس سال موسمِ سرما میں بارشوں کی شرح معمول سے کم رہے گی، جس کے باعث ملک کے کئی حصوں میں خشک موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوری کے آخر میں بارش کا ایک سلسلہ متوقع ہے جو وقتی طور پر...
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے اجلاس میں حکومتی اراکین نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ٹی کے میدان میں ترقی کے دعوے تو کرتی ہے، مگر عوام کو بنیادی سہولتیں تک میسر نہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس چیئرمین امین الحق کی زیر صدارت وزارت آئی ٹی میں ہوا، جس میں حکومتی اراکین نے ملک بھر میں موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ سروسز کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران حکومتی رکن ذوالفقار بھٹی نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ...
خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کے باعث تاحال کابینہ تشکیل نہیں دی، تاہم انہوں نے کابینہ کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے جو پہلے مرحلے میں حلف اٹھائیں گے۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کے مطابق پارٹی بانی عمران خان نے نئے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کو کابینہ بنانے کا مکمل اختیار دیا ہے، ساتھ ہی چند ناموں کو شامل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے کابینہ کے لیے نام فائنل کر لیے ہیں اور وہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ان سے باقاعدہ منظوری لیں گے۔ اس کے ساتھ وہ کچھ غیر منتخب ناموں پر پارٹی کے...
نئی دیلی (ویب ڈیسک )بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ فعال کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کابل میں اپنے مشن کے سربراہ کو چارج ڈی افیئرز (charge d’ affair ) مقرر کرے گا ، پھر سفیر تعینات کریگا جبکہ طالبان حکومت نومبر تک اپنے دو سفارتکار نئی دہلی بھیجے گی۔ بھارت نے اگست 2021ء میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سفارتخانہ بند کر دیا تھا تاہم جون 2022ء میں سکیورٹی یقین دہانیوں کے بعد کابل میں ایک تکنیکی مشن فعال کیا تھا۔بھارتی وزارتِ خارجہ نے وضاحت کی کہ سفارتخانہ افغانستان کی جامع ترقی، انسانی ہمدردی کی امداد اور استعداد کار بڑھانے کے منصوبوں میں بھارت کے کردار کو مزید فروغ دے گا،...
پاکستان نیوی نے منشیات کے خلاف شاندار آپریشن کرتے ہوئے 972 ملین امریکی ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط کرلی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یارموک نے سعودی قیادت میں قائم کومبائنڈ ٹاسک فورس 150 (CTF-150) کے تحت شمالی بحیرہ عرب میں ایک کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن کیا، آپریشن کے نتیجے میں تقریباً 972 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کی گئیں۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ یہ کامیابی پاکستان نیوی کے علاقائی سمندری سلامتی، عالمی امن اور سمندروں میں غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف اجتماعی جدوجہد کے عزم کی واضح مثال ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پی این ایس یارموک نے...
محسن نقوی— فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیغام کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔ کےپی حکومت کا بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار، وفاقی حکومت کا مؤقف سامنے آ گیاخیبر پختون خوا حکومت کے پولیس کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی 3 بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے اپنا مؤقف دیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف...